ETV Bharat / sports

Head Coach Rahul Dravid Angry ٹیسٹ میچ کی پچ دیکھ کر ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ ناراض ہوئے

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 2:20 PM IST

بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے اس میچ سے قبل پچ کی حالت دیکھ کر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ نے ناراضگی ظاہر کی اور پچ تبدیل کرنے کو کہا ہے۔ Head Coach Rahul Dravid Angry

Vidarbha Cricket Association pitch Dispute First Test Between India and Australia
ٹیسٹ میچ کی پچ دیکھ کر ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ ناراض ہوئے

ناگپور: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن (VCA) کے گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے اس میچ سے پہلے کئی تنازعات سامنے آ چکے ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ اس پچ کی حالت دیکھ کر خوش نہیں تھے۔ انہوں نے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی پچ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پچ کو تبدیل کرنے کو کہا ہے جس کے بعد ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن جلد بازی میں میچ سے قبل کئی تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

کرکٹ ذرائع کے مطابق اس اسٹیڈیم میں پچ کے علاوہ سائٹ اسکرین کی پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی ہے۔ اس کے ساتھ لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے نصب کیمرے کی پوزیشن کو بھی پچ کے مطابق تبدیل کرنا ہوگا۔

ذرائع کا ماننا ہے کہ جو پچ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تیار کی تھی۔ وہ پچ اسپن گیند بازوں کے لیے سازگار نہیں لگ رہی تھی۔ ایسے میں بھارتی کھلاڑیوں کو یہ پچ پسند نہیں ہے۔ راہل ڈراوڈ نے جب پچ کا معائنہ کیا تو انہیں پچ پسند نہیں آئی، اس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ میچ کے لیے ملحقہ پچ کو تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ پچ میں تبدیلی کی تجویز ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن نے قبول کر لی ہے۔ اس وجہ سے سائٹ کی سکرین اور کاسٹنگ کیمرہ کی پوزیشن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی پچ کو لے کر ہنگامہ ہوا ہو۔ اس سے پہلے بھی سنہ 2004 میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اس قسم کا ہنگامہ ہو چکا ہے۔ اس وقت کے کپتان سورو گنگولی کی ناراضگی مشہور ہوگئی تھی اور انہوں نے خود کو بیمار قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو اپنے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد کپتان سورو گنگولی کا دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہونا کافی بحث کا موضوع بن گیا تھا۔ اسی لیے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن تنازع سے بچنے کے لیے پچ کو تبدیل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس سے قبل ناگپور میں کھیلے گئے آخری 6 میچوں کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 6 میچوں میں بھارتی ٹیم نے مجموعی طور پر 4 میچ جیتے ہیں جب کہ اسے ایک ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کے خلاف ان کا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.