بھارت کے بہترین اسپنرز میں سے ایک رہے ہربھجن سنگھ Harbhajan Singh نے ٹوئٹر پر اپنے کرکٹ کے 23 سالہ سفر کو الوداع کہتے ہوئے کرکٹ کے تمام طرز سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان Harbhajan Singh Announces Retirement کردیا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ، " تمام اچھی چیزیں ختم ہوتی ہیں اور آج میں 23 سال کے اس کیریئر کو الوداع کہتا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری مدد کی اور میرے سفر کو مزید خوبصورت اور یادگار بنایا۔"
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے کل 103 ٹیسٹ میچوں میں 417 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارت کے لیے 236 ون ڈے میچ کھیلے ہیں جس میں وہ 269 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ 28 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کیں۔
ہربھجن سنگھ کے کرکٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد قیاس لگایا جا رہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کے بعد ہربھجن سنگھ پنچاب اسمبلی الیکشن میں بطور امیدور میدان میں اتر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہربجن سنگھ ٹرول کے شکار