ETV Bharat / sports

Sunil Gavaskar on Ignoring Sarfaraz Khan اگر آپ کو دبلا پتلا کھلاڑی چاہیے تو آپ فیشن شو میں جاکر تلاش کریں، سنیل گواسکر - فیشن شو سے ملاڈز لائیں گواسکر

سنیل گواسکر نے سرفراز خان کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر دبلے پتلے کھلاڑی چاہیے تو وہ کرکٹ کے میدان سے نہیں بلکہ فیشن شو سے ماڈلز لائیں اور انہیں بلے اور گیند پکڑائیں۔ Gavaskar Slams Selectors For Ignoring Sarfaraz Khan

go-to-fashion-show-sunil-gavaskar-slams-selectors-for-ignoring-sarfaraz-khan
اگر آپ کو دبلا پتلا کھلاڑی چاہیے تو آپ فیش شو میں جاکر تلاش کریں
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 5:17 PM IST

Updated : Jan 20, 2023, 6:04 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ممبئی کے بلے باز سرفراز خان کو نہ منتخب کرنے پر سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کرکٹرز کو ان کے سائز کی بنیاد پر نہیں بلکہ میدان میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے۔ سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ میں خاص طور پر فرسٹ کلاس میچوں میں شاندار رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ گزشتہ دو رنجی ٹرافی سیزن میں انہوں نے صرف 12 میچوں میں 136.42 کی اوسط سے 1,910 رنز بنائے ہیں۔

منگل کے روز انہوں نے رنجی ٹرافی گروپ بی کے ایک میچ میں سرفراز نے دہلی کے خلاف ایک اور سنچری (125) اسکور کی، جس کے بعد یہ بلے باز کی 13ویں فرسٹ کلاس سنچری اور سیزن کی تیسری سنچری ہے۔ سلیکٹرز پر طنز کرتے ہوئے گواسکر نے کہاکہ اگر آپ صرف سلم ٹرم کھلاڑی چاہتے ہیں تو فیشن شو میں جائیں اور وہاں سے ماڈل کو اٹھائیں اور پھر بیٹ اور گیند ان پکڑائیں اور اپنی کرکٹ کو بہتر بنائیں۔ سنیل گواسکر نے انڈیا ٹوڈے پر یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہاکہ' آپ کے پاس ہر سائز کے کرکٹرز ہیں۔ سائز کے حساب سے نہ جائیں، سکور یا وکٹ کے حساب سے جائیں۔ جب وہ سنچری بناتا ہے، تو یہ نہیں ہے کہ وہ فٹ نہیں ہے۔'

گواسکر نے مزید کہاکہ سرفراز ان فٹ نہیں ہیں، وہ رنجی ٹرافی میں وقتاً فوقتاً بڑی سنچریاں بناتے رہے ہیں۔ آپ رنز کیسے بناتے ہیں؟ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ ان فٹ ہیں تو آپ سنچری نہیں بنا پائیں گے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کرکٹ میں فٹنس سب سے اہم چیز ہے، ٹیسٹ ہی واحد معیار نہیں ہوسکتا، آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ شخص کرکٹ کے لیے بھی فٹ ہے، اگر وہ شخص چاہے کوئی بھی ہو، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہونا چاہئے۔"

سرفراز اب 53 فرسٹ کلاس اننگز کے بعد بیٹنگ اوسط کے لحاظ سے صرف سر ڈان بریڈمین سے پیچھے ہے۔ گواسکر نے یہ بھی کہا کہ سرفراز جلد ہی بھارت کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 20, 2023, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.