ETV Bharat / sports

Gautam Gambhir 'ایشیا کپ کے لیے سوریہ کمار کا انتخاب موزوں' - ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں

سابق ہندوستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر گوتم گمبھیر نے ایشیا کپ اسکواڈ میں سوریہ کمار یادو کے انتخاب کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں 'مؤثر کھلاڑی' قرار دیا۔

ایشیا کپ کے لیے سوریہ کمار کا انتخاب موزوں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 4:43 PM IST

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشین کپ کے لیے 17 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے صحافیوں کو بتایا کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تقریباً پہلے جیسی رہے گی۔

گوتم گمبھیر نے کہاکہ اگر آپ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تو کھلاڑیوں کی فارم اور اثر سے آپ کو جیتنے میں مدد ملے گی۔ سلیکٹرز نے سوریہ کمار یادو کو ٹیم میں منتخب کرکے اچھا کام کیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ مستقل مزاجی سے رن نہ بنا سکے لیکن وہ اہم اثر مرتب کرسکتا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کو اسے استعمال کرنے کا سب سے موثر طریقہ تلاش کرنا چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ صرف ان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں موقع دیا جانا چاہئے جو ایشیا کپ اور اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Sourav Ganguly پاکستان سمیت تمام ٹیموں پر بھارت نے توجہ مرکوز کر لی

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے لیے منتخب ٹیم میں نوجوان بلے باز تلک ورما کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تلک کو ابھی اپنا او ڈی آئی ڈیبیو کرنا ہے، لیکن بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کے ناطے وہ مڈل آرڈر میں ایک قیمتی اضافہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ گمبھیر نے، تاہم، ٹیم میں بائیں ہاتھ سے متعلق بحث کو مسترد کردیا اور فارم کی بنیاد پر ٹیم کو منتخب کرنے پر اصرار کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.