ETV Bharat / sports

Ganguly Test Debut آج ہی کے دن گنگولی، دراوڑ اور کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا - ویسٹ انڈیز کے خلاف کوہلی کا ٹیسٹ ڈیبیو

آج کا دن بھارتی کرکٹ کی دنیا میں ایک خاص دن ہے۔ آج 20 جون کو ٹیم انڈیا کے 3 سابق کپتانوں نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ان تینوں نے بھارتی کرکٹ کو ایک خاص مقام پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے آج بی سی سی آئی نے بھی یاد کیا۔ Ganguly, Dravid and Kohli Test debut

آج ہی کے دن گنگولی، دراوڑ اور کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 1:35 PM IST

نئی دہلی: بیس جون بھارتی کرکٹ کے لیے بڑا دن ہے۔ اس دن تین معروف بھارتی کرکٹرز نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ان تینوں کرکٹرز کے نام سورو گنگولی، راہل دراوڑ اور وراٹ کوہلی ہے۔ واضح رہے کہ سنہ 1996 میں راہل دراوڑ اور سورو گنگولی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈبیو کیا تھا اور دونوں نے اس ٹیسٹ میچ میں شاندار اننگز کھیلی تھی۔ اس میچ میں سورو گنگولی نے شاندار سنچری اسکور کی۔ جبکہ راہل دراوڑ سنچری بنانے سے محروم رہ گئے تھے۔ سورو گنگولی نے اظہر الدین کی کپتانی میں سنہ 1996 میں انگلینڈ کے دورے پر گئی بھارتی ٹیم کے لیے لارڈز گراؤنڈ پر اپنے ٹیسٹ میچ کا آغاز کیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز سورو گنگولی نے پہلے ہی میچ میں 131 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

گنگولی نے بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ کھیلے، 42.17 کی اوسط سے 7212 رنز بنائے۔ جس میں 16 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہیں راہل دراوڑ اپنے پہلے میچ میں 5 رنز سے سنچری بنانے سے محروم رہ گئے تھے اور وہ 95 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ دراوڑ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کئی ریکارڈ بنائے اور اسی وجہ سے انہیں 'دی وال' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 164 میچوں میں 52.31 کی اوسط سے 13 ہزار 288 رنز بنائے ہیں۔ اس میں انہوں نے کل 36 سنچریاں اور 63 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Miandad on Pakistan to Tour India پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرنا چاہیے، جاوید میانداد

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور بڑے کھلاڑی وراٹ کوہلی نے اپنے ٹیسٹ میچ کیریئر کا آغاز 20 جون کو کیا۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 20 جون 2011 کو کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ پہلے میچ کی پہلی اننگز میں کوہلی صرف چار رنز اور دوسری اننگز میں صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔ کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز گنگولی کی ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد اور راہل دراوڑ کی ریٹائرمنٹ سے ایک سال پہلے کیا۔ کوہلی نے اب تک 109 ٹیسٹ میچوں میں 48.73 کی اوسط سے 8479 رنز بنا چکے ہیں جس میں 28 سنچری اور 28 نصف سنچری شامل ہے۔ کوہلی اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.