ETV Bharat / sports

بی سی سی آئی صدر کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں سورو گنگولی

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کرکٹ میں 30 سال مکمل کر لیے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ وہ نئی اننگز شروع کر سکتے ہیں۔ تاہم گنگولی نے اس بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا ہے۔Ganguly Announces to start New Innings

گنگولی نے نئی اننگز شروع کرنے کا اعلان کیا، بی سی سی آئی عہدہ چھوڑ سکتے ہیں

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 6:16 PM IST

Updated : Jun 1, 2022, 7:08 PM IST

بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان سورو گنگولی کے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کا صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔ یہ خبریں گنگولی کے تازی ٹویٹ کے بعد سے آنے لگی جس میں انہوں نے نئی اننگ کی شروعات کی بات کہی ہے۔ Ganguly Announces to start New Innings اس موقع پر گنگولی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اب تک کے سفر پر مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

گنگولی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، میں نے اپنا سفر سال 1992 میں شروع کیا تھا۔ سال 2022 میرے کرکٹ کریئر کے 30 سال مکمل کرنے کا سال ہے۔ اس کے بعد کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ سب سے اہم بات، اس نے مجھے آپ سب کا تعاون دیا ہے۔ میں ہر اس مداح کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے میرے اس سفر میں حصہ لیا اور مجھے اس مقام تک پہنچایا جہاں میں آج ہوں۔' انہوں نے کہا، آج میں ایک ایسا کام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، جس سے مجھے امید ہے کہ بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ مجھے امید ہے کہ میری زندگی کے اس نئے باب میں بھی آپ کا تعاون حاصل ہوگا۔'

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے 6 مئی کو گنگولی سے ملاقات کی تھی۔ شاہ کولکاتا میں گنگولی کی رہائش گاہ پر ڈنر پر پہنچے تھے۔ دونوں کی اس ملاقات کے بعد یہ قیاس لگایا جا رہا تھا کہ گنگولی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی اس پر بات ہوئی تھی لیکن پھر گنگولی نے بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Ganguly Host Amit Shah for Dinner at His Kolkata Residence: امت شاہ نے گنگولی کی رہائش گاہ پر کھانا کھایا

Last Updated : Jun 1, 2022, 7:08 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.