ETV Bharat / sports

فن ایلن نے 16 چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کیا

Finn Allen Scripts Huge Record In T20 International نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز فن ایلن نے آج تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستانی گیند بازوں کی جم کر دھنائی کرتے ہوئے 62 گیندوں میں 137 رنز کی اپنی سنچری میں 16 چھکوں کے عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی ہے

فن ایلن نے 16 چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کیا
فن ایلن نے 16 چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 7:03 PM IST

ڈنیڈن:فن ایلین کی62 گیندوں پر 137 رنوں کی شاندار اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں 46 رنوں سے شکست دے کر ٹی20 سیریز اپنے نام کرلی۔ابھی دو میچوں ہونا باقی ہے۔

  • Simply incredible. Finn Allen has smashed the record for the highest score for New Zealand in T20 International cricket and the fifth highest for any nation, with 16 Sixes. 🔥@BLACKCAPS v Pakistan: 3rd T20I is LIVE now on TVNZ 1 and TVNZ+ #StreamOn pic.twitter.com/Rxsx2LBx3h

    — TVNZ+ (@TVNZ) January 17, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں سلامی بلے باز فن ایلن اب نیوزی لینڈ کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس اننگز میں 137 رنز بنا کر انہوں نے برینڈن میک کولم کے 123 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک اننگز میں 16 چھکے لگا کر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست

افغانستان کے حضرت اللہ زازئی 16 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں اور اب فن ایلن بھی ان کی برابری پر پہنچ گئے ہیں۔ حضرت اللہ زازئی نے فروری 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 62 گیندوں پر 162 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز میں انہوں نے 11 چوکے اور 16 چھکے لگائے۔ اب فن ایلن نے اتنی ہی گیندوں پر 137 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور 16 چھکے لگائے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.