اسلام آباد: فاطمہ ثنا کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستان کی خاتون ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔فاطمیہ ثنا نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی باگ ڈور سنبھالیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منطوری کے بعد فاطمہ ثناء ون ڈے میچ میں پاکستانی خواتین ٹیم کی قیادت کرنے والی 10 ویں کپتان بن گئی ہیں۔ٹیم کی قیادت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فاطمیہ ثنا نے کہاکہ ایہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اسے ہر حال میں نبھانے کروں گی۔
فاطمہ ثناء کرائسٹ چرچ میں کل کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی۔کپتان ندا ڈار منگل کو پہلے میچ میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے دستیاب نہیں۔تیسرے ون ڈے کے لیے ندا ڈار کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان خواجہ نے فلسطین کی حمایت میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلا
پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بروز جمعہ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ ویمنز کو تین میچز کی سیریز میں صفر کے مقابلے میں ایک سے برتری حاصل ہے۔
یواین آئی