ETV Bharat / sports

Moeen Ali Back In England Squad ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے معین علی کی واپسی - معین علی کی خبر

ایشز سیریز 2023 سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آئی ہے۔ اسٹار آل راؤنڈر کھلاڑی معین علی کو پہلے 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ہے جو 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ Moeen Ali return in Test cricket

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے معین علی کی واپسی

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 4:14 PM IST

لندن: انگلینڈ کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ سے باہر آگئے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بدھ کو اس کا اعلان کیا۔ 2021 میں کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائر ہونے والے معین نے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس، ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور انگلینڈ کے مینز مینیجنگ ڈائریکٹر کرکٹ روب کی کے ساتھ بات چیت کے بعد واپسی کا فیصلہ کیا۔ معین کو جیک لیچ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو پیٹھ میں اسٹریس فریکچر کے باعث ایشز سے باہر ہو گئے تھے۔ روب کی نے کہا: "ہم نے اس ہفتے معین سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بات کی تھی۔ دو دنوں کے غورخوض کے بعد معین اسکواڈ سے جڑنے اوردوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ان کا تجربہ اور آل راؤنڈ صلاحیت ایشز کی اس مہم میں ہماری مدد کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم معین اور باقی ٹیم کو ان کی ایشز مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔" معین نے 64 ٹیسٹ میں 195 وکٹیں حاصل کیں اور 2914 رنز بنائے۔ انگلینڈ 12 جون کو برمنگھم پہنچے گا اور 13 جون کو ایجبسٹن میں ٹریننگ شروع کرے گا۔ ایشز کا پہلا ٹیسٹ 16 جون سے شروع ہوگا۔ ایشز کے پہلے دو ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم: بین اسٹوکس (کپتان)، اولی پوپ، جونی بیرسٹو (وکٹ کیپر)، جو روٹ، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، ہیری بروک، بین ڈکٹ، زیک کرولی، میتھیو پوٹس، اولی رابنسن، ڈین لارنس، کرس ووکس، مارک ووڈ، جوش ٹونگ، معین علی۔

یہ بھی پڑھیں: Ben Stoke ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنےسے کوئی فرق نہیں پڑے گا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.