جمعرات کو پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی عالمی کپ اور انگلینڈ دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی۔خبریں ہیں کہ 17 کھلاڑیوں ناموں کو فائنل کیا جا چکا ہے۔حتمی اعلان جمعرات کو ہوگا۔
ٹیم میں 15 کھلاڑی شامل ہونگے ساتھ ہی دو اضافی کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کئی سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا۔ ان میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل تھے۔ بابراعظم اور فخر زمان کو بھی آرام دیا گیا تھا۔ محمد رضوان کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار مظاہرہ بھی کیا تھا۔