ETV Bharat / sports

پاکستان کی عالمی کپ ٹیم کا اعلان، عامر باہر - پاکستان کی عالمی کپ ٹیم کا اعلان، عامر باہر

پاکستانی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا، محمد حسنین کو ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ عامر کو باہر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
author img

By

Published : Apr 18, 2019, 8:27 PM IST

محمد عامر کے مقام پر جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بلے باز عابد علی کو بھی عالمی کپ کا ٹکٹ ملا ہے۔

ٹیم اس طرح ہے: سرفراز احمد ( کپتان)، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان محمد حسنین، فخر زمان، امام الحق عابد علی، حارث سہیل، بابراعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ شامل ہیں۔

عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف یک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ 22 مئی تک عالمی کپ کے لیے کھلاڑی تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔ اگر یہ دونوں کھلاڑی وہاں پر اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ابھی بھی عالمی کپ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

کرکٹ مداحوں کو امید تھی کہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے لیکن ان کو موقع نہیں ملا۔چیف سلکٹر انضمام الحق نےکہا کہ رضوان ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن انہیں مزید اچھی کار کردگی دکھانی ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.