ETV Bharat / sports

ICC world cup 2023 محمد شامی نے مچل اسٹارک کے ریکارڈ کی برابری کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 5:25 PM IST

محمد شامی نے ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی محمد شامی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ مرتبہ 4 وکٹ حاصل کرنے والے مچل اسٹارک کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ اسٹارک نے ورلڈ کپ میں 6 مرتبہ چار وکٹیں حاصل کیے ہیں۔

mohammed shami
محمد شامی

نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی گیند بازوں کا جلوہ قائم ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت نے اس ورلڈ کپ میں تین بڑی ٹیموں کو 200 سے کم رنز پر روکنے میں کایاب رہا ہے۔ بھارت ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 199 رنز، پاکستان کو 192 رنز اور انگلینڈ کو 129 رنز پر آؤٹ کیا ہے۔ محمد شامی نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں ایک نیا کارنامہ اپنے نام درج کیا ہے۔ شامی نے 7 اوور میں صرف 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ شامی اس ورلڈ کپ میں اپنا صرف دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ پہلے میچ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شامی نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹیں لے کر ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے مچل اسٹارک کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ مرتبہ 4 وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ مچل اسٹارک ورلڈ کپ میں 6 مرتبہ چار وکٹیں لے چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مچل اسٹارک نے 24 میچوں میں 6 مرتبہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شامی نے صرف 11 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اگر محمد شامی ایک بار پھر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ سب سے زیادہ بار 4 وکٹیں لینے والے گیندباز بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ اگر ہم ون ڈے کی تاریخ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ مرتبہ 4 وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی بات کریں تو محمد شامی نے اجیت اگرکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اگرکر نے 144 اننگز میں 12 مرتبہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد شامی نے یہ کارنامہ صرف 95 اننگز میں 13 بار کیا ہے۔ انیل کمبلے نے 210 اننگز میں 10 بار 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی گیند بازوں کی کارکردگی کی بات کریں تو جسپریت بمراہ 14 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں اور محمد شامی نے صرف 2 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.