ETV Bharat / sports

آئرلینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی - Ireland defeat England

انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1۔2 سے جیت لی ہے۔

third ODI
third ODI
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 2:29 PM IST

کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے حالانکہ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1۔2 سے جیت لی ہے۔

سیریز کے آخری ون ڈے میں 329 رنوں کے وسیع ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اترے آئرلینڈ کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کے گیندبازوں کو کوئی موقع نہ دیتے ہوئے 49.5 اوروں میں تین وکٹیں گنوا کر فتح حاصل کرلی۔ میچ آخری اوور تک بہت ہی دلچسپ رہا۔

سلامی بلے باز اسٹارلنگ نے طوفانی 142 رنوں میں نو چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ کپتان بال برنی نے بھی بخوبی ساتھ نبھاتے ہوئے 113 رنوں میں 12 بہترین چوکے لگائے۔

آئرلینڈ کے 50 رن کے اسکور پر ڈیلنی (12) کی شکل میں پہلا جھٹکا لگا لیکن اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے انگلینڈ کے گیندبازوں کو کوئی موقع نہیں دیا اور محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

ایک جانب اسٹارلنگ نے تیز رن بنائے تو دوسری جانب کپتان بال برنی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے وکٹ کے لئے بال برنی اور اسٹارلنگ کے درمیان 214 رنوں کی شراکت داری رہی۔ اس کے بعد ہیری ٹیکٹر اور کیون اوبرائن نے میچ کے آخری اووروں میں بالترتیب 29 اور 21 رنوں کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ ویلی نے ڈیلنی کو بولڈ آؤٹ کیا جبکہ راشد نے بال برنی کو کیچ آؤٹ۔ وہیں کررین نے اسٹارلنگ کو رن آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.