سنہ 2007 عالمی کپ میں بھارتی ٹیم کی کمان راہل دراوڑ کے ہاتھوں میں تھی، اس عالمی کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی تھی اس کے بعد جو ہوا اس شاید ہی کوئی یاد کرنا چاہے گا۔
بھارت اپنے گروپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا سے شکست کھا کر 2007 عالمی کپ سے باہر ہو گیا جسے مداح برداشت نہیں کر سکے۔
پورے ملک میں اتنا غصہ تھا کہ جگہ جگہ کھلاڑیوں کے پتلے نذر آتش کئے جا رہے تھے۔
حالات اتنے خراب تھے کہ کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے اپنے گھروں اور ہوٹلوں تک پہنچنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔
کرکٹ مداحوں نے پرتشدد اور جارحانہ رویہ کے ساتھ بھارتی کرکٹروں کے تئیں احتجاج کیا۔
لوگ سڑکوں پر اتر گئے اور بھارتی کھلاڑیوں کے پتلے جلانے لگے حالات اتنے بے قابو ہو گئے تھے کہ کھلاڑیوں کی سیکورٹی بڑھانی پڑ گئی تھی۔
اس دوران مہندر سنگھ دھونی کو دہلی ایئرپورٹ سے پولیس وین میں لے جایا گیا تھا۔
خود دھونی نے ایک بار اس واقعہ کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ اس وقت اپنے آپ کو دہشت گرد کی طرح محسوس کر رہے تھے۔
دھونی نے کہا کہ 2007 عالمی کپ میں بھارت کے باہر ہونے کے بعد جس طرح کا رد عمل ہوا، اس سے انہیں کسی قاتل اور دہشت گرد جیسا محسوس ہوا۔
ماہی نے بتایا کہ ایئرپورٹ سے انہیں پولیس وین میں بٹھا کر لے جایا گیا اور جس طرح سے میڈیا ان کا پیچھا کر رہا تھا،انہیں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے وہ کوئی دہشت گرد یا قاتل ہوں۔
دھونی نے بتایا تھا کہ کس طرح ٹیم جب ویسٹ انڈیز سے دہلی ایئر پورٹ پر اتری تھی اور میڈیا کی کے ہجوم کے درمیان سے انہیں ہائی سیکورٹی میں باہر لے جایا گیا۔