ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز لیجنڈس نے انگلینڈ کو شکست دی - برائن لارا

بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز لیجنڈس نے منگل کے روز شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورچوئل کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

road safety world series
انگلینڈ کو شکست دے کر ویسٹ انڈیز لیجنڈس سیمی فائنل میں
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 10:07 AM IST

برائن لارا کی کپتانی والی انڈیز لیجنڈس کا سامنا بدھ کو روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں سچن تندولکر کی کپتانی والی انڈیا لیجنڈس ٹیم سے ہوگا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 20 اوورز میں تین وکٹ پر 186 رنوں کا مضبوط اسکور بنایا لیکن ڈوین اسمتھ (58 رن، 31 گیندیں، 9 چوکے، 2 چھکے) اور نرسنگھ دیو نارائن (ناٹ آؤٹ 53 رن، 37 گیندیں، 6 چوکے) کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے کریبیائی ٹیم نے انگلینڈ کو یکطرفہ طور پر شکست دے کر سیمی فائنل میں کھیلنا یقینی بنا لیا۔

برائن لارا کی ٹیم کا سامنا 17 مارچ کو انڈیا لیجنڈس سے ہوگا۔ 18 مارچ کو آرام کا دن ہے اور 19 مارچ کو دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا لیجنڈس اور جنوبی افریقہ لیجنڈس کا سامنا ہوگا اور پھر 21 مارچ کواس ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے بہترین شروعات کی۔ کپتان اور اوپنر بلے باز کیون پیٹرسن اور فل مسٹرڈ نے پہلے وکٹ کے لیے 9.2 اوورز میں 81 رنز اضافہ کیا۔

ڈوین اسمتھ نے پیٹرسن کو آؤٹ کر کے یہ جوڑی توڑی۔ پیٹرسن نے اپنی اس اننگز میں ہر طرح کے شاٹ لگائے۔ اس میں ان کا فیمس ریورس سوئپ بھی شامل ہے۔ اس کے بعد مسٹرڈ بھی 106 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کا وکٹ بھی اسمتھ کے کھاتے میں گیا۔

ٹاٹن کا وکٹ سلیمان بین نے 148 پر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسمتھ نے دو وکٹ لیے جبکہ بین کو ایک کامیابی حاصل ہوئی۔

جواب میں ویسٹ انڈیز لیجنڈس نے شاندار شروعات کی۔ ڈوین اسمتھ نے وکٹ کیپر بلے باز ریڈلے جیکبس کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لیے 37 گیندوں پر 55 رنز کی شراکت داری کی۔ جیکب کو کرس ٹریملیٹ نے آؤٹ کر کے یہ شراکت داری توڑی، اس کے بعد اسمتھ نے نئے بلے باز دیو نارائن کی موجودگی میں تابڑ توڑ کھیلنا شروع کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ جیمس ٹریڈویل کی گیند پر راین سائیڈ باٹم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

ونڈیز نے 96 کے کل تعاون پر ولیم پارکنس (7) کو بھی گنوا دیا لیکن اس کے بعد دیو نارائن اور کرک ایڈورڈس نے اپنی ٹیم کو جیت تک پہنچا دیا۔ ان دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 55 گیندوں پر 83 رنز کی شراکت داری کی۔ کرک 179 رن کے کل تعاؤن پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کپتان لارا آئے لیکن وہ صرف تین رن بنا کر اسٹمپ ہوگئے۔ ونڈیز کو آخری گیند پر جیت کے لئے ایک رن کی ضرورت تھی جس پر ٹینو بیسٹ نے اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ٹریملیٹ نے دو وکٹ لیے۔ جبکہ جیمس ٹریڈ ویل اور عثمان افضل کو ایک ایک کامیابی ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.