ETV Bharat / sports

کوچ سمنز کو ونڈیز کرکٹ بورڈ کی ملی حمایت - بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن

اپنے سسر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز کو ان کے کرکٹ بورڈ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

ونڈیز کرکٹ بورڈ کی ملی حمایت
ونڈیز کرکٹ بورڈ کی ملی حمایت
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:58 PM IST

بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن (بی سی اے) کے صدر کونڈ ریلی نے کورونا کی وبا کے دوران اپنے سسر کی آخری رسومات میں شریک سمنز کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سمنز نے انگلینڈ کے خلاف 8 جولائی سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل اپنے سسر کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت لی تھی۔ ریلی نے سمنز کی آخری رسومات میں شرکت کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ اور غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے انہوں نے ٹیم کے ممبروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ریلی بورڈ آف ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی) کے ممبر بھی ہیں۔

سمنز کو گذشتہ ہفتے اپنے سسر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کے تربیتی کیمپ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ واپس آنے پر سمنز نے احتیاط کے طور پر خود کو ہوٹل میں قرنطین کرلیا اور ان کا ٹیسٹ دو بار منفی آ گیا۔

بورڈ کے صدر رکی اسکرٹ سمنز کے دفاع میں یہ کہتے ہوئے آئے تھے کہ وہ کوچ کے عہدے کے لئے بہترین آدمی ہیں اور انہوں نے نو ماہ لگا کر ٹیم تیار کی ہے۔ ونڈیز کی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے مانچسٹر میں ہے۔ اسکرٹ نے سمنز کو ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر چھٹی مانگی تھی اور بورڈ نے انہیں اجازت دی تھی۔ اسکرٹ نے کہا کہ سمنز کو بورڈ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

سمنز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کے لئے وہی کیا۔ جنازے میں شرکت نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت تھا اور ان کی اہلیہ ، بیٹیاں اور بیٹے کو ان کی اشد ضرورت تھی ۔ اس وقت ان کے اہل خانہ کے ساتھ رہنا بہت ضروری تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.