ETV Bharat / sports

خراب فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے: ہرمن پريت کور - ٹی 20 ورلڈ کپ

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پريت کور نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا سے شکست کا سبب خراب فیلڈنگ کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 'خراب فیلڈنگ کی وجہ سے میچ نہیں جیت سکے۔'

ہرمنپريت کور
ہرمنپريت کور
author img

By

Published : Mar 8, 2020, 9:23 PM IST

ٹی 20 عالمی کپ کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 85 رنز سے شکست دے کر پانچویں بار عالمی چیمپیئن کا خطاب اپنے نام کیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پريت کور نے کہا کہ 'جس طرح سے ہم گروپ مرحلے کے مقابلوں میں کھیلے وہ شاندار تھا لیکن فائنل میچ میں کیچ چھوڑنا انتہائی بری بات ہے، مجھے اب بھی اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے اور آنے والے وقت میں ہم اس میں سدھار پیدا کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'آنے والا وقت ہمارے لیے اہم ہے اور ہمیں پُرسکون رہ کر ان شعبوں میں توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے جن میں اصلاح کی ضرورت ہے، خاص طور پر ہمیں فیلڈنگ بہتر کرنا ہوگی، ہم جانتے ہیں کہ ہم خراب فیلڈنگ کی وجہ سے فائنل جیت نہیں سکے۔ مستقبل ہمارے لیے اچھا ہے، ہمیں خود پر یقین رکھنے کی ضرورت ہے اور مجھے ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔'

ہرمن پريت کور نے کہا کہ 'ٹورنامنٹ میں ہمارا پہلا مقابلہ شاندار تھا اور اس فتح سے ٹیم میں کافی اعتماد آیا تھا، یہ افسوس ناک ہے کہ ہم آج کا میچ جیت نہیں سکے لیکن ہمیں محنت کرتے رہنا ہے، ہمیں بس یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم بڑے مقابلوں میں کس طرح زیادہ توجہ مرکوز کرنے والے ہیں کیونکہ کبھی کبھی ہم اہم میچوں میں اپنی بہترین کاکردگی نہیں پیش کر پاتے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.