ETV Bharat / sports

شائقین نہ ہونے سے کرکٹ کے معیار پر کوئی اثر نہیں ہوگا: لکشمن - آئی پی ایل

سن رائزرس حیدرآباد کے مینٹر وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ آئی پی ایل میں تماشائی نہ ہونے کے باوجود بھی کرکٹ کے معیار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ لیکن انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں پچوں کے بارے میں تشویش ہے۔

laxman
laxman
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 10:27 PM IST

آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ہے اور یہ ٹورنامنٹ بائیو سیکیور پروٹوکول کے تحت ہوگا اورسکیورٹی نیز حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شائقین نہیں ہوں گے۔

سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے اپنی فرنچائزی کے ذریعہ جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ 'میں کرکٹ کے تمام شائقین کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ میدان میں تماشائی نہ ہونے کے باوجود بہترین انداز میں اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ شائقین کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ناظرین کے بغیر کھیلنا کرکٹ کا معیار کم کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاید پچ تھوڑی سست ہے لیکن ہمیں انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ گراؤنڈ عملہ کی کاوشیں ہمیں حیرت میں ڈال سکتی ہیں۔ وہاں کا آؤٹ فیلڈ بہترین ہے لیکن پچ سست ہوسکتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ گراؤنڈ عملہ اس کی دیکھ بھال کرے گا۔

آئی پی ایل کے اس سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی بولی میں سن رائزرس کی توجہ بھارت کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین پر مرکوز تھی۔ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں جیسے پریم گرگ، عبد الصمد، وراٹ سنگھ اور بی سندیپ کو ٹیم میں شامل کیا۔

لکشمن نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی نیلامی میں نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کرنا ایک شعوری کوشش تھی۔ جوان ہونے کے ناطے ان کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اگر آپ ہماری ٹیم کو دیکھیں تو ہماری ٹیم کے پاس بھارت اور بیرون ممالک سے بہت سے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'جب آپ گھریلو کھلاڑیوں کی طرف دیکھیں تو ہمیں ٹیم کی بیٹنگ کو مضبوط کرنے کی ضرورت تھی خاص طور پر مڈل آرڈر میں لہذا ہم نے پچھلے سیزن سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.