ETV Bharat / sports

وراٹ اور ٹیم انڈیا دونوں سرفہرست - Virat Kohli

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے منگل کو جاری تازہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی نمبر ایک ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی کو برقرار رکھا ہے جبکہ بھارت ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبر ون پر قائم ہے۔

وراٹ اور ٹیم انڈیا نمبر ایک رینکنگ پر برقرار
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 7:22 AM IST

Updated : Jul 24, 2019, 11:28 AM IST

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھارت سرفہرست مقام پر بنا ہوا ہے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔

وراٹ کے نام 922 ٹیسٹ پوائنٹس ہیں اور وہ بلے بازی کی درجہ بندی میں اپنے ٹاپ پائدان پر برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 913 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ چتیشور پجارا 881 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے تیسرے مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ (857) چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس (778) پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ گیند بازی رینکنگ میں ہندستان کے لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ اور آف اسپنر روی چندرن اشون بالترتیب چھٹے اور 10 ویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 878 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن (862) دوسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے كیگسو ربادا (851) تیسرے، ورنون فلینڈر (813) چوتھے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر (801) پانچویں نمبر پر ہیں۔
گزشتہ سال نومبر میں اینڈرسن نے ربادا کو پیچھے چھوڑا تھا لیکن پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے وہ آئر لینڈ کے خلاف بدھ سے لارڈس میں ہونے والے واحد ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں پوائنٹس کا نقصان ہو سکتا ہے۔
اینڈرسن ساتھی کھلاڑی فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ 19 ویں نمبر پر ہیں اور آئندہ ٹیسٹ میں ان کی کوشش سرفہرست 20 میں اپنا مقام برقرار رکھنے کی ہوگی جہاں وہ سال 2009 سے برقرار ہیں جبکہ معین علی 25 ویں نمبر پر ہیں۔ ان کے اب 621 پوائنٹس ہیں اور وہ اپنے بہترین درجہ بندی پوائنٹس سے 12 پوائنٹس پیچھے ہیں۔
کپتان جو روٹ بلے بازوں میں چھٹی پوزیشن پر ہیں جبکہ جانی بیرسٹو اور جوس بٹلر 26 ویں اور 27 ویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں بدھ سے اتر رہی مخالف ٹیم آئرلینڈ کے کیون اوبرائن رینکنگ میں بہتری کے ساتھ 68 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 40 اور 118 رن اور افغانستان کے خلاف نصف سنچری اننگز کھیلی تھی۔ وہیں گیری ولسن بڑھ کر 140 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیورٹ تھامسن آئندہ ٹیسٹ میں 64 ویں درجہ بندی کے ساتھ ٹاپ بولر ہیں جبکہ ٹم مرتانگ ان سے دو مقام پیچھے ہیں۔ انگلینڈ کے لیے 2014 میں واحد ٹیسٹ کھیلنے والے بائڈ ریكن 106 ویں مقام پر ہیں اور اپنی درجہ بندی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں ہندستان کے رویندر جڈیجہ تیسرے اور روی چندرن اشون چھٹے نمبر پر ہیں۔ وہ سرفہرست 10 میں دو بھارتی کھلاڑی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ٹاپ پر ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں۔ بین اسٹوکس چوتھے اور ورنون فلینڈر پانچویں نمبر پر ہیں۔

Intro:Body:

article id 

Conclusion:
Last Updated : Jul 24, 2019, 11:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.