ETV Bharat / sports

وراٹ اور ڈی ویلیئرز کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کرنا یادگار لمحہ: رانا

آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے اپنے لئے ایک نمایاں مقام بنانے میں کامیاب دہلی کے بائیں ہاتھ کے بلے باز نتیش رانا نے آئی پی ایل 2018 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے مابین لیگ میچ کے دوران وراٹ کوہلی اور ڈی ویلیئرز کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کرنے کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔

nitish rana
نتیش رانا
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 10:39 PM IST

کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے بلے باز نتیش رانا نے کہا کہ اپنے متاثر کن لیکچرز کے لئے مشہور مائک ہورن کی بات سننے کے بعد انہوں نے ناکامی پر قابو پانا اور تیز بولروں کا سامنا کرنے کے خوف پر قابو پانا سیکھا۔ ہورن نے 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم اور 2014 ورلڈ کپ جیتنے والی جرمن فٹ بال ٹیم کے ساتھ کام کیا۔

وہ گذشتہ برسوں میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز نائٹ رائڈرس کے ساتھ بھی جڑے رہے ہیں ۔ رانا نے کے کے آر کی ویب سائٹ کو بتایا کہ میں نے پہلے ہی کے کے آر کی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل انسٹاگرام پر مائیک ہورن سے جڑ چکا تھا ۔ گھریلو سطح پر دہلی کے لئے کھیلنے والے رانا 2018 میں کے کے آر سے وابستہ تھے۔ اسی سال ان کے مثالی گوتم گمبھیر نے کے کے آر کے میں بے پناہ کامیابی کے بعد دہلی کیپیٹلز ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی ۔رانا نے کہا کہ جب میں ہورن کو دیکھتا ہوں تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ وہ اتنی چیزوں کے ساتھ کس طرح چلتے ہیں۔ جب میں جوان تھا تو مجھے تیز بالنگ کا سامنا کرنے سے خوف آتا تھا اور مجھے شک تھا کہ میں کبھی بھی 140 کلومیٹر کی بالنگ کا مقابلہ کرپاؤں گا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں ان سے نجی طور پر ملا اور ان کے لیکچر سنے تو مجھے احساس ہوا کہ وہ ناکامی سے نہیں ڈرتے ۔ وہ صرف ان سے فائدہ اٹھانا جانتے ہیں۔ رانا نے کہا کہ میں نے ان کے اس معیار کو ذہن میں رکھنے کی کوشش کی۔ اگر آپ اس طرح کی ذہنیت کے ساتھ کچھ بھی کرتے ہیں تو آپ کو کسی بھی چیز کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ کو فائدہ ہوگا اور آپ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ رانا کی زندگی کا ایک یادگار لمحہ تھا جب انہوں نے دہلی میں گمبھیر کی موجودگی کے ساتھ ٹیم کی کپتانی کی تھی جبکہ وہ ہندوستانی اوپنر کو دیکھ کر ہی آگے بڑھے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہ کہتا تھا کہ میں کرکٹرز کے ایکشن کی بہت اچھی طرح سے نقل کرتا تھا۔ اس لئے ہر کوئی یہ کہتا کہ دادا (سوربھ گنگولی) کی طرح کھیلو ۔ اسی وجہ سے میں شروع میں ان کی طرح کھیلتا تھا۔ لیکن جب میں نے سنجیدگی سے کرکٹ لینا شروع کی تو وہ گمبھیر تھے جب میں نے انہیں کلب میں قریب سے بیٹنگ کرتے دیکھا۔ میں نے انہیں بیٹنگ کرتے دیکھ کر بہت کچھ سیکھا۔

جب دہلی کے لئے پہلا رنجی میچ کھیلا تو دونوں ان کے ساتھ مل کر دہلی میں کلب کرکٹ میں کھیلے تھے اور گمبھیر ان کے کپتان تھے۔ گمبھیر نے 2018 میں کپتانی چھوڑ دی جس کے بعد رانا دہلی کے کپتان بنے۔ رانا نے کہا کہ اگر آپ میرے کیریئر کا سب سے بڑا کارنامہ کہیں گے تو یہ دہلی کا کپتان بننا تھا۔ بہترین احساس یہ تھا کہ میں کپتان تھا اور گمبھیر (ڈومیسٹک کرکٹ میں) اپنے آخری سال میں کھیل رہے تھے۔ میں نے اپنا پہلا سال ان کی کپتانی میں کھیلا تھا اور انہوں نے آخری سال میری کپتانی میں کھیلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گمبھیر نے کہا تھا کہ میں دہلی کی قیادت کرنے کے لئے صحیح شخص ہوں ۔یہ اس شخص کا بیان تھا جو آپ کا رول ماڈل رہا ہے۔ یہ میری زندگی کا سب سے اہم لمحہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.