بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا جب بھارت نے اپنا پہلا وکٹ 12 رن پر گنوا دیا۔
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اوپننگ کرنے کے لیے روہت شرما اور مینک اگروال میدان پر آئے لیکن اس بار بھارت نے اپنا وکٹ بہت جلد گنوا دیا اور مینک اگروال 19 گیندوں پر 10 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔ اگروال کے بعد بیٹنگ کرنے کے لیے پجارا آئے لیکن وہ بھی کچھ نہیں کر پائے اور نو گیند کھیلنے کے بعد صفر پر آوٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کھیلنے کے لیے آئے اور وہ بھی 12 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔
تازہ جانکاری کے مطابق روہت شرما اور اجنکیا رہانے میدان پر بہت عمدہ بلے بازی کر رہے ہیں۔ روہت شرما 164 گیندوں پر 127 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ رہانے بھی بخوبی ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور 135 گیندوں پر83 رن بنا کر ڈٹے ہوئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی طرف سےکگیسو ربادا عمدہ گیند بازی کر رہے ہیں اور 12 اوور گیند بازی کرنے کے بعد دو وکٹ لے چکے ہیں۔
بتا دیں کہ رانچی کے جے ایس سی اے بین الاقوامی اسٹیڈیم پر جنوبی افریقہ کا پہلا میچ ہوگا۔جنوبی افریقہ نے اس میدان پر کوئی بھی ون ڈے یا ٹی 20 میچ نہیں کھیلا ہے۔ بھارت کا اس میدان پر شاندار بلے بازی کا ریکارڈ ہے اور بھارت اسے قائم رکھتے ہوئے سیریز کو 3-0 سے اپنے نام کرنا چاہے گا۔
ٹیسٹ میچ: بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا ٹیسٹ جاری - ریاست جھارکھنڈ کے رانچی میں میچ جاری
ریاست جھارکھنڈ کے رانچی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 58 اوور کھیل کے بعد تین وکٹ گنوا کر 224 رن بنا لیے ہیں۔