مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتاکے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہےبھارتی کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنےو الی ثانیہ مرزا نے کہاکہ کولکاتاپہنچ اچھا لگ رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں کولکاتا کھیل کے جذبے کے لیے مشہور ہے۔ کولکاتا میں کھیل جذبے کو سلام کرتی ہوں۔ اس سے پوری دنیا کوایک اچھا پیغام جاتاہے۔
ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں پہلی مرتبہ ایڈن گارڈن میں ٹسٹ میچ دکھنے کے لیے آ ئی ہوں۔یہاں پہنچ کر اچھا لگ رہا ہے۔گلابی گیند سے ہونےو الا ٹسٹ میچ کے لیے میں گلابی کپڑے میں کولکاتا آ ئی ہوں۔
ٹینس اسٹار نے کہاکہ بھارتی ٹیم میری پسندیدہ ٹیم ہے۔ بنگلہ دیش کی حمایت کرنے کاکوئی سوال ہی نہیں اٹھتاہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹینس کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے بے چین ہوں۔ بین الاقوامی ٹینس میں واپسی کرنے کے لیے محنت کررہ ہوں ۔امید ہے کہ اگلے سال جنوری میں انٹرنیشنل ٹینس میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوجاوں گی۔
ثانیہ کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے چندکھلاڑی تمیم اقبال کی اہلیہ میری اچھی دوست ہیں۔ ان کے علاوہ دوسرے کرکٹروں کی اہلیہ سے میرے اچھے تعلقات ہیں۔