ETV Bharat / sports

تمیم اقبال ٹیم سے باہر - بنگلہ دیشی ٹیم

ماہ نومبر میں بنگلہ دیشی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کے لیے بھارت کا دورہ کرے گی۔

تمیم اقبال ٹیم سے باہر
author img

By

Published : Oct 26, 2019, 7:49 PM IST

بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز تمیم اقبال نے بھارت دورے کے لیے ٹیم سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
تمیم اقبال کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سلیکٹرز نے امرالقیس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
تمیم نے پہلے ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بھارت کے دورے میں تمام میچوں کے لیے دستیاب رہنے پر معذوری ظاہر کی تھی، ان کی بیوی حاملہ ہیں اور اس ماہ کے آخر تک اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے انہوں نے بھارت کے خلاف سیریز سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگرچہ یہ صاف نہیں ہے کہ ان کی جگہ لینے والے امرالقیس سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے کھیلنے اتریں گے یا نہیں۔
بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان 3 نومبر سے 26 نومبر تک چلنے والے دورے میں 3 ٹی 20 اور دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔
تمیم گزشتہ کچھ وقت سے زخمی ہیں لیکن انہیں ٹی 20 ٹیم میں شامل کر لیا گیا تھا۔
انہوں نے بی سی بی کو بتایا تھا کہ وہ کولکاتا میں 22 نومبر کو ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے ہٹ سکتے ہیں تاکہ اپنی بیوی کے ساتھ رہ سکیں۔
اس بابت بنگلہ دیش کرکٹ کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ تمیم نے ہمیں اطلاع دی تھی کہ وہ کولکاتا میں دوسرے ٹیسٹ سے ہٹ سکتے ہیں تا کہ بیوی کے ساتھ رہ سکیں لیکن اب وہ پورا وقت اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے دورے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمیم اس سے قبل افغانستان کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز اور زمبابوے کے ساتھ سہ رخی ٹی 20 سیریز سے بھی باہر رہے ہیں۔
جولائی میں سری لنکا کے بنگلہ دیش کے دورے کے بعد سے ہی وہ کرکٹ سے چھٹی پر ہیں اور یہ ان کی مسلسل تیسری سیریز ہے جس سے انہوں نے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے رواں ماہ چٹگام ڈویژن کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کی تھی۔
تمیم بنگلہ دیش کے دوسرے کرکٹر ہیں جو بھارت دورے سے باہر ہو گئے ہیں، اس سے قبل محمد سیف الدین پیٹھ میں چوٹ کی وجہ دورے سے باہر ہو چکے ہیں جس کے بعد آل راؤنڈر متبادل کے طور پر ابھی تک بورڈ نے کسی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.