ETV Bharat / sports

شریس ائیر جلد واپسی کے لئے پرعزم

انگلینڈ کے خلاف پہلے یک روزہ مقابلے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوکر ون ڈے سیریز اور آئی پی ایل کے شروعاتی مرحلے سے باہر ہونے والے ہندوستانی بلے باز شریس ائیر جلد واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔

suresh iyer
شریس ائیر
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 10:51 PM IST

26 سالہ شریس ائیر نے اپنے ٹویٹ میں آج کہا کہ ’’ آپ کو اس کہاوت کے بارے میں پتہ ہوگا، ’ دی گریٹر دی سیٹ بیک، دی اسٹرانگر دی کم بیک ‘، میں جلد واپسی کروں گا۔

ائیر نے اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کو ان کے تعاون اور حمایت کے لئے شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے ’آپ کے پیغامات پڑھے ہیں اور میں آپ کی محبت اور تعاون کے لئے دل سے شکرگزار ہوں، سبھی کو دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

اس بیچ آئی پی ایل فرنچائیزی دہلی کیپٹلس کے کوآنر پارتھ جندل نے کہا کہ وہ دہلی کیپٹلس کے کپتان شریس ائیر کی چوٹ کی خبر سے کافی فکرمند اور مایوس ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر واپسی کریں گے، ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ہندوستان کو ان کی ضرورت ہے۔

ائیر کا آئی پی ایل کا پچھلا سفر شاندار رہا تھا جس میں انہوں نے اپنی کپتانی سے ٹیم کو فائنل میں پہنچایا لیکن دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،

suresh iyer
شریس ائیر

ائیر اس سیزن میں 519 رن بناکر ٹورنامنٹ کے چوتھے اور دہلی کیپٹلس کے لیے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے تھے، ائیر کی غیرموجودگی میں دہلی کی کپتانی رشبھ پنت، اجنکیا رہانے ، اسٹیون اسمتھ یا روی چندرن اشون کو مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.