ETV Bharat / sports

شعیب ملک یک روزہ کرکٹ سے سبکدوش - شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد یک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

شعیب ملک یک روزہ کرکٹ سے سبکدوش
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 11:55 PM IST

Updated : Jul 6, 2019, 2:23 PM IST

پاکستان کے سرکردہ کھلاڑی شعیب ملک نے عالمی کپ 2019 کے آخری میچ کے بعد یک روزہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالاںکہ آج بنگلہ دیش کے خلاف آخری 11 کھلاڑیوں میں موقع نہیں دیا گیا تھا۔

شعیب ملک پریس کانفرنس کرتے ہوئے

شعیب ملک نے 14 نومبر سنہ 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے یک روزہ کریئر کا آغاز کیا تھا، ان کا شمار پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

شعیب نے 285 یک روزہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے اور 34.87 کے اوسط سے 7534 رنز بنائے ہیں جن میں 9 سنچری اور 44 نصف سنچری شامل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے 38.95 کے اوسط 158 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

سنہ 2007 میں عالمی کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد جب انضمام الحق نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اس وقت ٹیم انتظامیہ نے انہیں ٹیم کی قیادت سوںپی تھی۔

پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کو الوداع کہتے ہوئے

ملک آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی فاتح ٹیم کے رکن بھی تھے جبکہ انہوں نے سنہ 2003 سے سنہ 2019 تک پانچ یک روزہ عالمی کپ میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Jul 6, 2019, 2:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.