ETV Bharat / sports

شکیب الحسن کی چھٹی کی درخواست منظور - بنگلہ دیش کرکٹ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سرکردہ آل راونڈر شکیب الحسن کی 'پیٹرنٹی لیو' کی درخواست منظور کرلی ہے۔ انہیں ٹیم کے آئندہ نیوزی لینڈ دورے سے آرام دیا گیا ہے۔

shakib al hasan
shakib al hasan
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:22 PM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیدار اکرم خان نے کہا کہ ہم نے شکیب الحسن کو نیوزی لینڈ دورے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

شکیب نے پیٹرنٹی لیو کے لیے عرضی دیتے ہوئے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں آئندہ ماہ نیوزی لینڈ دورے کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست میں نہ رکھا جائے کیونکہ وہ بچے کی پیدائش کے وقت اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش ٹیم 24 فروری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 20، 23 اور 26 مارچ کو تین یک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.