ETV Bharat / sports

عالمی کپ 2019 کی دوسری ہیٹ ٹرک - لارڈس

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین لارڈس میں جاری عالمی کپ کے 37 ویں میچ میں ٹرینٹ بولٹ نے ہیٹ ٹرک لی۔

عالمی کپ 2019 کی دوسری ہیٹ ٹرک
author img

By

Published : Jun 29, 2019, 11:18 PM IST

Updated : Jun 29, 2019, 11:34 PM IST

میچ کا آخری اوور کرنے آئے ٹرینٹ بولٹ نے تیسری گیند پر عثمان خواجہ کو آؤٹ کیا اس کے بعد مشیل اسٹارک اور جیسن بہرینڈورف کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کر کے عالمی کپ اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ٹرینٹ بولٹ رواں عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لینے والے دوسرے گیند باز بن گئے ہیں اس سے قبل بھارت کے تیز گیند باز محمد سمیع نے افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک لی تھی۔

اسی کے ساتھ بولٹ عالمی کپ مین ہیٹ ٹرک لینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے 11 ویں گیند باز بن گئے ہیں۔

عالمی کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے گیند باز بھارت کے چیتن شرما تھے جنہوں نے سنہ 1987 مین نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹری لی تھی، جبکہ پاکستان کے ثقلین مشتاق(زمبابوے کے خلاف سنہ 1999)، سری لنکا کے چمنڈا واس(بنگلہ دیش کے خلاف سنہ 2003) اور لستھ ملنگا(سنہ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور سنہ 2011 میں کینیا کے خلاف)، آسٹریلیا کے بریٹ لی(سنہ 2003 میں کینیا کے خلاف)، ویسٹ انڈیز کے کیمر روچ(سنہ 2011 میں نیدر لینڈ کے خلاف)، انگلینڈ کے اسٹیو فن(سنہ 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف) اور جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی(سنہ 2015 میں سری لنکا کے خلاف) عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے تیز گیند باز لستھ ملنگا واحد گیند باز ہیں جنہوں نے عالمی کپ میں دو مرتبہ ہیٹ ٹرک لی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 29, 2019, 11:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.