ETV Bharat / sports

روہت کی فٹنس ٹسٹ 11 دسمبر کو، ایشانت ٹسٹ سیریز سے باہر

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 2:50 PM IST

روہت شرما کی فٹنس سے متعلق فیصلہ ان کے اگلے فٹنس ٹسٹ کے بعد 11 دسمبر کو لیا جائے گا۔

روہت کی فٹنس ٹسٹ 11 دسمبر کو، ایشانت ٹسٹ سیریز سے باہر
روہت کی فٹنس ٹسٹ 11 دسمبر کو، ایشانت ٹسٹ سیریز سے باہر

نئی دہلی اوپنر روہت شرما کی فٹنس سے متعلق فیصلہ ان کے اگلے فٹنس ٹسٹ کے بعد 11 دسمبر کو لیا جائے گا، جبکہ فاسٹ بالر ایشانت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی بارڈر - گواسکر ٹرافی سے باہر کردیا گیا ہے۔

جمعرات کی شب جاری ایک بیان میں بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے روہت شرما اور ایشانت شرما کی فٹنس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ روہت بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیبلی ٹیشن سے گزر رہے ہیں اور ان کا اگلا ٹسٹ 11 دسمبر کو کیا جائے گا ، جس کے بعد بی سی سی آئی 17 دسمبر سے شروع ہونے والی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں روہت کی شرکت کے بارے میں فیصلہ لے گی۔

جے شاہ نے بتایا کہ روہت آئی پی ایل میں پانچویں بار ممبئی انڈینز کو چیمپئن بنانے کے بعد اپنے بیمار باپ کو دیکھنے ممبئی آئے تھے۔ ان کے والد کی حالت بہتر ہو رہی ہے ، جس سے انہیں این سی اے کا دورہ کرنے اور اپنا ری ہیبلی ٹیشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.