ETV Bharat / sports

آراشون دہلی کیپٹلس کا حصہ بنے - آراشون دہلی کیپٹلس کا حصہ بنے

کنگز الیون پنجاب کے ساتھ رشتہ ٹوٹنے کے ٹھیک بعد تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے دہلی کیپٹلس کا دامن تھام لیا ہے جو انڈین پریمیئر لیگ کے 2020 سیزن میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

آراشون دہلی کیپٹلس کا حصہ بنے
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 7:49 PM IST

اشون کو دہلی نے کھلاڑیوں کے ٹریڈ میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر جگدیش سچت کو کنگز الیون پنجاب نے ریلیز کر دیا ہے۔

دہلی کیپٹلس کے شریک مالک پارتھ جندل نے کہاکہ میں سچت کو نیک خواہشات دیتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ نئی ٹیم میں وہ اچھا مظاہرہ کرے گا۔

میں پورے دل سے دہلی کیپٹلس پریوار میں اشون کو شامل کرتا ہوں۔ وہ ایک بہترین اسپنر ہیں اور ان کے پاس بھارت اور آئی پی ایل میں کھیلنے کا بہترین تجربہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ملے گا۔

دہلی کے چیف کوچ رکی پونٹنگ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اشون کسی بھی ٹیم میں جائیں وہ اہم کھلاڑی ہیں۔ دہلی کو بھی ان سے فائدہ ملے گا۔

ہماری گھریلو پچ کافی سست ہے اور اسپنروں کو اس پر مدد ملتی ہے۔ اشون یہاں متاثر کن رہیں گے۔

اشون حال ہی میں پنجاب سے الگ ہوئے تھے جس کے وہ کپتان بھی تھے۔ وہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی طویل عرصے تک حصہ رہے اور 2010 اور 2011 میں اس کی خطابی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ پنے سپرجائنٹس اور کنگز الیون پنجاب میں وہ کھیل چکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.