ETV Bharat / sports

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا زمبابوے دورہ درمیان میں منسوخ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے پاکستان خواتین کرکٹ کا موجودہ زمبابوے کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

Pakistan women cricket team
Pakistan women cricket team
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:24 PM IST

پی سی بی نے بیان میں کہا کہ امارات ایئر لائنز نے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی جانے والی ایئر خدمات منسوخ کرنے کے اعلان کیا ہے جس کے بعد بعد دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے اس دورہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پاکستانی ٹیم 12 فروری کو زمبابوے سے واپس لوٹے گی۔ اس دورے میں پاکستانی ٹیم نے ایک میچ کھیلا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین عالمی کپ 2021 کوالیفائرس کی تیاری کے لیے تین یک روزہ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جانے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات کے بعد ہمارے لیے دورہ ختم کرنے کا یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا تاہم ایمریٹس کی جانب سے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کے فیصلے کے بعد ہمیں اگلے 24 گھنٹے کے اندر اپنی ٹیم کو وہاں سے وطن واپس لانا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.