ETV Bharat / sports

'پاکستانی ٹیم تاریخ دہرائے گی'

author img

By

Published : Jun 25, 2019, 4:52 PM IST

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سنہ 1992 عالمی کپ کی تاریخ کو دہرائے گی۔

وسیم اکرم

وسیم نے کہا کہ سنہ 1992 کے عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کو ایک بھی میچ میں شکست نہیں ہوئی تھی لیکن اسے پاکستان کے خلاف ہار کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور رواں عالمی کپ میں بھی نیوزی لینڈ کی ابھی ایک بھی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو صلاح دی ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں کسی طرح کی تبدیلی نا کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخلے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔

اکرم نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی ٹیم سنہ 1992 کی تاریخ دہرائے گی جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی کے ساتھ وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اپنی فیلڈنگ سدھارنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس نے ابھی تک عالمی کپ میں 14 کیچز چھوڑے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

فی الحال پاکستانی ٹیم 6 میچوں میں صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نے 6 میچ کھیلے ہیں 5 جیت کے ساتھ پہلے مقام پر ہے اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.