ETV Bharat / sports

سری لنکا پاک ٹیسٹ کے تیسرے دن ہوا صرف 32 گیندوں کا کھیل

پاکستان کی زمین پر سری لنکا کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں مسلسل بارش کا امکان بنا ہوا ہے اور میچ کے تیسرے دن بھی مہمان ٹیم کی پہلی اننگز میں صرف 32 گیندیں ہی پھینکی جا سکیں اور کھیل ختم کر دیا گیا۔

سری لنکا پاک ٹیسٹ کے تیسرے دن ہوا صرف 32 گیندوں کا کھیل
سری لنکا پاک ٹیسٹ کے تیسرے دن ہوا صرف 32 گیندوں کا کھیل
author img

By

Published : Dec 13, 2019, 7:50 PM IST

بھاری سیکورٹی کے نظام کے درمیان کرائی جا رہی دو ٹسٹ میچوں کی اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ مسلسل بارش سے متاثر ہو رہا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرنے والی سری لنکا کی ٹیم کی پہلی اننگز میں میچ کے تیسرے دن کا کھیل جمعہ کو بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے ایک گھنٹے کے کھانے کے وقفے کے بعد قریب 1.10 منٹ پر شروع کیا گیا، لیکن پھر 26 منٹ کا ہی کھیل ہو سکا کہ امپائروں نے خراب روشنی کی وجہ سے دن کا کھیل روکنے کا اعلان کر دیا۔

سری لنکا نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز 86.3 اوور میں 263 رن پر چھ وکٹ سے آگے کیا تھا۔ اس وقت اس کے بلے باز دھننجے ڈی سلوا 72 اور دلرووان پریرا دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔

دھننجے نے 151 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے 87 رنز اور پریرا نے چھ رن بنائے تھے کہ کھیل پھر روک دینا پڑا۔ فی الحال دونوں کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں دوسرے روز کم روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔امپائرز نے روشنی کم ہونےکی وجہ سے میچ روکا اور پھر روشنی بہتر نہ ہونے پر کھیل ختم کر دیا گیا۔

میچ کے دوسرے روز صرف 18 اعشاریہ 2 اوورز ہی کھیلے جا سکے اور دوسرے روز کے میچ میں سری لنکا نے 1وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے۔دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کے لیے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.