ETV Bharat / sports

پاکستان کی بھارت کو دھمکی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دھمکی بھرے انداز میں کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میچ کے لیے پاکستان نہیں آئے گی تو ہماری ٹیم بھی آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

پاکستان کی بھارت کو دھمکی
پاکستان کی بھارت کو دھمکی
author img

By

Published : Jan 25, 2020, 8:41 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:57 AM IST

بھارت اور پاکستان کے مابین تلخ رشتہ جگ ظاہر ہے اور دونوں ممالک کے مابین رسہ کشی کھیلوں پر بھی وقتاً فوقتاً اثر انداز ہوتی ہے، اس مرتبہ کرکٹ میچز کو لے کر دونوں ممالک میں بحث جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے دھمکی دی کہ اگر بھارت ایشیاء کپ کھیلنے کے لیے نہیں آتا ہے تو پاکستان بھی سنہ 2021 میں بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے انکار کر دے گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم رواں برس ستمبر میں ہونے والے ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کے پاکستان نہیں آئے گی تو ان کی ٹیم بھی 2021 میں بھارت کی میزبانی میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گی۔

بھارت اور پاکستان
بھارت اور پاکستان

واضح رہے کہ اس سال ستمبر میں ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے لیکن بی سی سی آئی پہلے ہی صاف کر چکا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔

بی سی سی آئی کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر قیاس آرائی جاری ہے کہ ایشیاء کپ میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Jan 25 2020 6:15PM

ہر کسی کو ووٹ ڈالنے کے حق کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے: کووند

نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان میں آئین کے نافذ ہونے کے 70 سال بعد بھی کچھ افراد اپنے حق رائے دہی (ووٹ) کی اہمیت کو نہیں سمجھتے ہیں جبکہ پوری دنیا میں ہندوستان کے انتخابی اور جمہوری عمل کی شد ومد سےتعریف کی جاتی ہے۔

مسٹر کووند نے یہاں الیکشن کمیشن کے 10 ویں نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر یہاں منعقد پروگرام میں کہا کہ آئین کے معماروں نے آئین نافذ ہوتے ہی بالغ رائے دہی کا حق دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ دنیا کے کئی ملکوں کےلیےووٹ ڈالنے کا حق بڑی جد وجہد کے بعد ملا ہے۔ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں 20ویں صدی میں خواتین کو مردوں کے برابر ووٹ کرنے کا حق 30 برسوں کی جدو جہد کے بعد ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے معماروں نے جب بالغ رائے دہی کا حق دیا تو دنیا کے کئی ترقی یافتہ اور جمہوری ملکوں نے اس اقدام کی تنقید کرتے ہوئے اس کے کامیاب ہونے پر اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ محض 16 فیصد تعلیمی شرح والے ملک میں بالغ حق رائے دہی کیسے کامیاب ہوگا۔ انہوں نے ’بگیسٹ گیمبل آف ہِزٹِری‘ تک کہہ دیا تھا لیکن ملک کے رائے دہندگان نے بڑھ چڑھ کر انتخابی عمل میں حصہ لیا اور آئین کے معماروں کی کوششوں کو کامیاب بنایا۔

صدر نے کہا کہ ہمیں اپنے حق رائے دہی کی اہمیت کو بخوبی سمجھنا چاہیے اور تمام افراد کو انتخابی الیکشن جیسے عظیم تیوہار میں ضرور شریک ہونا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے رائے دہندگان کو بیدار کرنے کے لیے مسلسل اور سنجیدہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انھیں یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ معذور ووٹروں کی علاحدہ فہرست بنائی جارہی ہے اور انھیں تحریک دینے کے ساتھ کئی سہولتیں حاصل کروائی جا رہی ہیں۔

یو این آئی،ایم اے۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 9:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.