ETV Bharat / sports

پاکستان، آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار - متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی یک روزہ سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

پاکستان-آسٹریلیا کرکٹ مقابلہ
author img

By

Published : Mar 20, 2019, 9:00 PM IST

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا مقابلہ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیم نے کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ سلکشن کمیٹی نے زیادہ تر سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے۔اس میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ان کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

پاکستان کی سلکشن کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ پی ایس ایل میں کئی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی گیندبازی سے کرکٹ ماہرین کو متاثر کیا۔ پاکستان نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں شامل کیا تاکہ عالمی کپ سے پہلے پاکستان کے پاس ایک مضبوط بینچ تیار ہو سکے۔

پاکستان کی ٹیم اس طرح ہے : امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

محمد حسنین نے پی ایس ایل میں بہترین گیندبازی کرکے سرخیاں بٹوری۔ حسنین نے پی ایس ایل میں تقریبان 145 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کی ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کھلاڑی شین واٹسن نے حسنین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.