ETV Bharat / sports

جسپریت بمراہ کا نیا سنگ میل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز اور یارکر کنگ کے نام سے مشہور جسپریت بمراہ یک روزہ میچوں میں سب سے تیز 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بھارتی گیند باز بن گئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 5:20 PM IST

Updated : Jul 6, 2019, 8:52 PM IST

سری لنکا کے خلاف جاری عالمی کپ کے 44 ویں میچ میں بمراہ نے سری لنکا کے کپتان دمتھ کرونارتنے کو آؤٹ کرتے ہی یک روزہ میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔

ویڈیو

یک روزہ کرکٹ میں سب سے تیز 100 وکٹیں مکمل کرنے ولے بھارتی کھلاڑیوں میں بمراہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تیز گیند باز محمد سمیع پہلے مقام پر ہیں جنہوں نے 56 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے، جبکہ بمراہ نے 57 میچوں میں یہ مقام حاصل کیا ہے۔

اس فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 44 یک روزہ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں جبکہ آسٹریلیا کے تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے 52 یک روزہ میچوں میں اور پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 53 یک روزہ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں اور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمن نے 54 یک روزہ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کی ہیں اور سب سے تیز 100 وکٹ لینے والے چوتھے گیند باز بن گئے ہیں۔

مستفیض الرحمن نیوزی لینڈ کے سابق تیز گیند باز شین بانڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں، ان دونوں نے 54 میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کی ہیں۔

اسی کے ساتھ جسپریت بمراہ عالمی سطح پر سب سے تیز 100 وکٹیں حاصل کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں نویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 6, 2019, 8:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.