عمان ٹی-20 عاکمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی چھٹی ٹیم بن گئی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاپوا نیو گنی ، آئرلینڈ ، نیدرلینڈز ، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں نے آئی سی سی مینز ٹی-20 عالمی کپ 2020کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
عمان کی شروعات کافی زیادہ خراب رہی اور وہ پانچویں اوور میں 22 رنز پر ہی اپنے 3 وکٹ گنوا دیے تھے اور نویں اوورز کے اختتام تک 42 رنز پر 6 وکٹ گنوا دیے ۔
سلامی بلے باز جتندر سنگھ نے 50 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور اس نے عامر کلیم کے ساتھ مل کر 42 رنز بنائے اور بعد میں محمد نسیم کی مدد سے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔
آخری شراکت داری صرف 19 گیندوں پر ہوئی جس کی وجہ سے عمان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ 134 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئ۔
عمان نے 134 کا دفاع کرتے ہوئے بلال خان اور فیاض بٹ نے پہلے چار اوورز میں ہانگ کانگ کے 18 رنز پر 5 وکٹ گرا دیئےتھے۔اس کے بعد ہانگ کانگ کے وکٹ کیپر بلے باز اسکاٹ میکینی نے ہارون ارشد کے ساتھ مل کر 52 رنز بنائے لیکن عمان نے فوری طور پر دو وکٹیں حاصل کیں اور ہانگ کانگ کو آخری 6.3 اوورز میں 53 رنز بنانے تھے اور انکے پاس صرف تین وکٹ ہی تھے۔
مککیینی کا وکٹ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی اور آخر میں عمان نے ہانگ کانگ کو 122 رنز پر ہے روک کر میچ 12 رنز سے اپنے نام کرلیا۔