ETV Bharat / sports

پاک ۔ نیوزی لینڈ سیریز میں تماشائیوں کی موجودگی دکھائی دے گی - تالیوں کی گونج

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے دوران تماشائیوں کی رونقیں لانے کے مقصد سے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

new-zealand-to-allow-cricket-fans-in-stadium-on-pakistan-tour
پاک۔نیوزی لینڈ سیریز میں تماشائیوں کی موجودگی
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 1:29 AM IST

Updated : Oct 24, 2020, 1:45 AM IST

کورونا وائرس کے بعد نیوزی لینڈ میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل سیریز نومبر میں ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

بعد ازاں پاکستان ٹیم 18، 20 اور 22 دسمبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے بعد 2 ٹیسٹ بھی کھیلے گی۔پہلا میچ 26 دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

ابھی تک انگلینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل میچ تماشائیوں کے بغیر منعقد ہوئے ہیں، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں بھی اسٹینڈز خالی ہوں گے، کورونا پر قابو پانے والے پہلے ملک نیوزی لینڈ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا شور اور تالیوں کی گونج سنائی دے گی جبکہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 24, 2020, 1:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.