ETV Bharat / sports

پہلے یک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست - نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم

بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ (4/27) اور اوپنر مارٹن گپٹل (38) کی آتشی اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے یک روزہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے سبقت قائم کرلی ہے۔

new zealand
تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 10:36 PM IST

اپنا 100واں یک روزہ میچ کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 40.5 اوور میں محض 131 رن پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ نیوزی لینڈ نے بہت ہی آسانی سے ہدف کا تعاقب کیا اور 21.2 اوور میں 132 رن بناکر آٹھ وکٹ سے جیت درج کی۔

نیوزی لینڈ کی تیز گیندبازی کی کمان سنبھالنے والے ٹرینٹ بولٹ نے بنگلہ دیش کو ابتدائی جھٹکے دئے، جس نے ابتدا میں ہی بنگلہ دیش کی پوزیشن خراب کردی۔ بولٹ کا پہلا شکار بنگلہ دیش کے کپتان اور تجربہ کار بلے باز تمیم اقبال بنے۔

بنگلہ دیش کا پہلا وکٹ 19 کے اسکور پر تمیم کی شکل میں گرا، تمیم ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے، بولٹ یہیں نہیں رکے اور 19 کے اسکور پر ہی سومیہ سرکارکو آوٹ کرکے بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا، اس کے بعد تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور لٹن داس نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے۔

مشفق الرحیم اور لٹن داس بالترتیب 23 اور 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی اننگ بکھرتی گئی اور41.5 اوورز میں 131 رنز بنا کر ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔ بولٹ کے علاوہ نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نشم نے 27 رنز دے کر دو، مچل سینٹنر نے 23 رنزخرچ کرکے دو اور میٹ ہنری نے 26 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔

چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مارٹن گپٹل کی 38 رنوں کی آتشی اننگ اور ہنری نکولس کی 49 رنز کی اننگز کی بدولت 21.2 اوورز میں دو وکٹ پر 132 رن بناکر آٹھ وکٹوں سے آسان جیت حاصل کی۔

گپٹل نے اپنی اننگ میں چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں میں 38 رنز بنائے، جبکہ نکولس نے 53 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ گپٹل اور نکولس کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیون کونوے نے ڈیبیو کرنے والے والے ینگ کے ساتھ مل کر ٹیم کو میچ میں کامیابی دلا دی۔ کونوے نے دو چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 27 اور ینگ نے دو چوکے لگاکر چھ گیندوں پر11 رنز بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.