ETV Bharat / sports

راہل دراوڈ کی نئی ذمہ داریاں - نیشنل کرکٹ اکیڈمی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور انڈیا اے و انڈر 19 ٹیم کے کوچ راہل دراوڈ بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

راہل دراوڈ کی نئی ذمہ داریاں
author img

By

Published : Jun 30, 2019, 8:56 PM IST

Updated : Jun 30, 2019, 9:12 PM IST

انڈیا اے اور انڈیا انڈر 19 ٹیم کے کوچ راہل دراوڈ نئی نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا کام کریں گے ساتھ ہی جونیئر ٹیم کے لیے حکمت عملی تیار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق راہل دراوڈ خواتین کرکٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اس کے علاوہ دراوڈ علاقائی کرکٹ اکیڈمیز کے کوچنگ اسٹاف کی تقرری بھی کریں گے جبکہ زخمی کھلاڑیوں کے لیے ری ہیب پروگرام کی نگرانی کریں گے۔

راہل دراوڈ ایک جونیئر کھلاڑی کو مشورہ دیتے ہوئے

ان نئی ذمہ داریوں کا مطلبیہ ہوا کہ دراوڈ اب انڈیا اے اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر سکیں گے بلکہ سابق کھلاڑی پارس مہامبرے اور ابھے شرما ٹیم اسٹاف کی مدد کریں گے۔

گزشتہ روز بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کے ایک افسر نے کہا کہ راہل دراوڈ انڈر 19 اور انڈیا اے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے لیکن پورے دورے کےلیے وہ ٹیم کے ساتھ نہیں رہیں گے کیوں کہ این سی اے کی ذمہ داری کافی بڑی ہے اور انہیں زیادہ وقت این سی اے کے لیے ہی دینا ہے۔

راہل دراوڈ
راہل دراوڈ

انہوں نے کہا کہ مہامبرے اور ابھے شرما انڈیا اے اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

اس میٹنگ میں میں بی سی سی آئی کے اخلاقی افسر اور سپریم کورٹ کے سابق جج ڈی کے جین کے وی وی ایس لکشمن اور سورو گنگولی پر دیے گئے حکم کے تناظر میں موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے مفادات کے ٹكراؤ سے متعلق مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

بی سی سی آئی کو جین کے حکم کو نافذ کرنا ہوگا لیکن بورڈ اس پر فیصلہ لینے میں جلدی نہیں کرنا چاہتا، بی سی سی آئی افسر نے کہا کہ ہم حکم کا جائزہ لیں گے اور قانونی ٹیم کی رائے بھی لیں گے، اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ ہم اس پر فیصلہ کب کریں گے۔

Intro:Body:

d

Conclusion:
Last Updated : Jun 30, 2019, 9:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.