ETV Bharat / sports

حفیظ اور شعیب ملِک اور دیگر دو کھلاڑیوں کو اے گریڈ تنخواہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی ایک درخواست کو مسترد کر دیا جس میں انہیں قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ٹی 20 لیگ میں حصہ نہ لینے پر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 11:02 PM IST

وہاب ریاض اور محمد عامر
وہاب ریاض اور محمد عامر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور محمد عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینٹرل کانٹریکٹ سے انکار کرنے کے بعد میچ فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ان چاروں کھلاڑیوں کو بتایا گیا ہے کہ چونکہ ان کا سینٹرل کانٹریکٹ نہیں ہے اس لیے انہیں 'اے کیٹیگری' کے کھلاڑیوں کو ملنے والی میچ فیس ملے گی۔

اس سے قبل ان کھلاڑیوں کو 'سی گریڈ' کے کرکٹرز کے برابر رقم ملتی تھی۔

اس معاملے سے متعلق معلومات رکھنے والے ایک ذرائع نے بتایا کہ ان چاروں کھلاڑیوں نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کو بتایا کہ 'مرکزی معاہدہ نہ ہونے کے بعد بھی ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں سینئر کھلاڑیوں کے درجہ والی میچ فیس نہیں دی جا رہی ہے۔

محمد عامر
محمد عامر

ذرائع نے بتایا کہ 'اس سے قبل مرکزی معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں 'سی کلاس' کھلاڑیوں کے لیے میچ فیس دی جارہی تھی جس میں فی یک روزہ میچ کے لیے دو لاکھ دو ہزارروپے(پاکستانی روپے) اور ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کے لیے اس سے تھوڑی کم رقم دی جارہی تھی۔

وہاب ریاض
وہاب ریاض

اب انہیں 'اے کیٹیگری' کے کھلاڑیوں کے برابر میچ فیس ملے گی۔ اس میں یک روزی میچ کے لیے 4 لاکھ 60 ہزار روپے(پاکستانی روپے) اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے فی میچ 3 لاکھ 30 ہزار روپے(پاکستانی روپے) فیس دی جائے گی۔

کپل دیو نے دو کپتانی سوچ کو مسترد کیا

حالانکہ بورڈ نے ایک اور درخواست کو خارج کردیا ہے جس میں انہیں قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ٹی 20 لیگ میں حصہ نہ لے پانے پر معاوضے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بورڈ کا کہنا ہے کہ 'وہ اس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں دے سکتا اور کھلاڑیوں کو قومی فرض کو ترجیح دینی ہوگی۔

شعیب ملِک
شعیب ملِک

حالیہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کئے جانے کے بعد محمد حفیظ کو سری لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونا پڑا جس کی وجہ سے تقریباً 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

محمد حفیظ
محمد حفیظ

بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر دیر سے ٹیم میں شامل ہونے کی ان کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.