جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسس کے اس سال فروری میں اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد ہی جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا عہدہ خالی پڑا ہے۔اگرچہ كوئنٹن ڈی کوک کو ٹیم کے محدود اوور فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی دوڑ میں تیمبا باؤما، ایڈن ماركرم اور ڈین ایلگر شامل ہیں لیکن اس دوڑ میں مہاراج کا نام شامل نہیں ہے، اس کے باوجود انہوں نے کپتان بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
مہاراج نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننا چاہتا ہوں۔یہ میرا خواب ہے۔بہت سے لوگوں کو اس بارے میں پتہ نہیں
لیکن جو مجھے قریب سے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ میں تینوں فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اور کپتان کی حیثیت سے عالمی کپ ٹرافی اٹھانا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے لئے کرکٹ کھیلنا جیسے میرے بچپن کا خواب تھا ویسے ہی عالمی کپ فاتح ٹیم کا کپتان بننے کا خواب بھی میں نے ہمیشہ سے دیکھا ہے۔
مہاراج گھریلو ٹیم ڈولفنس کے کپتان ہیں اور گزشتہ سیزن میں کورونا کے سبب ٹورنامنٹ کو معطل کرنے کے بعد ان کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ ڈولفنس نے 10 میں سے سات مقابلے جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔
30 سالہ مہاراج جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کے بہترین اسپن بولر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے 30 ٹیسٹ میچوں میں 110 وکٹ لئے ہیں۔لیکن انہوں نے جنوبی افریقہ کے لئے صرف سات ون ڈے مقابلے کھیلے ہیں اور ٹی -20 میں فی الحال ڈیبو نہیں کیا ہے ۔