ETV Bharat / sports

ایشانت شرما زخمی، بھارت کی مشکلات میں اضافہ

بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ اس وقت دراز ہوگیا جب ایشانت شرما رنجی ٹرافی میچ کے دوران زخمی ہوگئے، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف شکھر دھون اور رشبھ پنت بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایشانت شرما
ایشانت شرما
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 9:01 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:50 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز ایشانت شرما کے زخمی ہونے سے آئندہ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے بھارتی ٹیم کو جھٹکا لگا ہے۔

ودربھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ میں ایشانت شرما کو ٹخنے میں چوٹ لگی جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور سلامی بلے باز شکھر دھون بھی زخمی ہونے کی وجہ سے میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایشانت ودربھ کے خلاف میچ کے دوسرے دن دوسری اننگز کے دوران اپنے تیسرے اوور میں اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے، ایل بی ڈبلیو کی اپیل کے دوران ان کا پیر مڑ گیا جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ان کے ٹخنے میں سوجن آگئی ہے اور ان کی طبی جانچ جاری ہے۔

اس چوٹ کی وجہ سے ایشانت شرما باقی دو دن کے لیے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

حالاںکہ ٹخنے کی چوٹ سنگین مانی جاتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کھلاڑی ری ہیبی لٹیشن کے دوران زیادہ حرکت نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ 14 فروری سے کھیلنا ہے اور ایشانت کے پاس چوٹ سے ابھرنے کے لیے پورے تین ہفتے کا وقت ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 21 فروری سے شروع ہوگا اور اس طرح کی چوٹ ٹھیک ہونے میں تقریباً دو ہفتے کا وقت لگتا ہے اگر اس میں کوئی فریکچر نا ہو۔

ایشانت شرما فروری کے پہلے ہفتے میں قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایشانت شرما کو اپنے 100 ٹیسٹ پورے کرنے کے لیے چار ٹیسٹ میچوں کی ضرورت ہے، ایشانت نے ٹیسٹ میچوں میں حال میں جسپريت بمراه اور محمد سمیع کے ساتھ بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے بھارتی ٹیم کا تیز گیند بازی شعبہ مزید مضبوط ہوگیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.