ETV Bharat / sports

حیدرآباد کی نگاہیں پلے آف پر - indian premier league

سنرائیزرس حیدرآباد اس وقت پلے آف کی دہلیز پر کھڑی ہے اور آج جب وہ اپنے آخری لیگ میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور کے خلاف اترے گی تو اس کا مقصد کامیابی حاصل کر کے پلے آف میں اپنا مقام یقینی بنانے کا ہوگا۔

حیدرآباد کی نگاہیں پلے آف پر
author img

By

Published : May 4, 2019, 10:01 AM IST

انڈین پریمیئر لیگ میں آج سنرائیزرس حیدرآباد اور رائل چیلینجرز بنگلور کے مابین مقابلہ ہوگا، یہ میچ نتیجے کے لحاظ سے بنگلور کے لیے اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ لیکن حیدرآباد کے لیے پلے آف میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

وراٹ کوہلی کی کپتانی والی رائل چیلینجرز بنگلور پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے اور اسے میچ کے نتائج کی بالکل بھی فکر نہیں ہے لیکن وہ جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ سے وداع لینا چاہے گی اور ایسے میں حیدرآباد کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

تجزیاتی رپورٹ، ویڈیو

حیدرآباد کو اپنے گزشتہ میچ میں ممبئی انڈیئنز سے ہاتھوں سپر اوور میں شکست برداشت کرنا پڑی تھی جس سے اس کی توقعات کو دھچکا لگا ہے۔

ڈیوڈ وارنر اور جانی بیریسٹو کی غیر موجودگی میں حیدرآباد کافی کمزور ہوگئی ہے اور رن بنانے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے، حالاںکہ منیش پانڈے پچھلے چار میچ میں تین نصف سنچری بنائی ہے اس ٹیم کو ان سے کافی امیدیں وابستہ ہوں گی جبکہ محمد نبی نے بھی گزشتہ میچ میں ٹیم کو بحران سے نکالا تھا اور جیت کی دہلیز پر لا کھڑا کیا تھا۔

دوسری جانب رائل چیلینجرز بنگلور کے لیے یہ میچ بے فکر ہو کر کھیلنے والا ہوگا کیوں کہ اس کے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے لیکن وہ حیدرآباد کا کھیل بگاڑ سکتی ہے۔

بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کا یہی مقصد ہوگا کہ وہ جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ سے رخصتی لیں۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی، اس سے پہلے والے میچ میں حیدرآباد نے 118 رنوں کے بڑے فرق سے جیتا تھا اور آج بھی اس کی کوشش ہوگی کہ میچ جیت کر پلے آف میں داخلے کی دعویداری پیش کرے گی۔

آج کا میچ رات آٹھ بجے بنگلور کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.