ETV Bharat / sports

پلے آف میں داخلے کے لیے کولکاتا کو میچ جیتنا لازمی - کولکاتا

پلے آف دوڑ میں اب بھی برقرار کولکاتا آج ہونے والے میچ میں ممبئی انڈیئنز کے خلاف اپنے کھیل میں کوئی کسر باقی رکھنا نہیں چاہے گی۔

پلے آف میں داخلے کے لیے کولکاتا کو میچ جیتنا لازمی
author img

By

Published : May 5, 2019, 1:30 PM IST

جبکہ ممبئی جیت کی سواری جاری رکھنا چاہے گی کیونکہ آج کے میچ میں جیت کے ساتھ ہی اس کے 18 پوائنٹس ہو جائیں گے اور اس کا رن ریٹ پہلے نمبر پر قابض چینئی سپر کنگز اور دہلی كیپٹلز سے بہتر ہو جائے گا جس سے اسے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے دو مواقع ملیں گے۔

تجزیاتی رپورٹ ویڈیو

پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ممبئی کا مقصد کولکاتا سے بدلہ لینے کا ہوگا جس نے اسے گزشتہ میچ میں کولکاتا میں 34 رنز سے شکست دی تھی اس میچ میں ہاردک پانڈیا نے 34 گیند میں 91 رن بنائے تھے۔

آج کے میچ کے نتیجے سے طے ہوگا کہ ممبئی کس مقام پر رہے گی اور پلے آف میں اس کی حریف ٹیم کون سی ہو گی۔

کولکاتا کے لیے گیندبازی سب سے بڑی اہم رہی ہے کیونکہ پاور پلے اور ڈیتھ اوورز دونوں میں حریف ٹیموں نے ان گیند بازوں کی زبردست دھنائی کی ہے۔

تیز گیند باز ہیری گرنی، سندیپ واریر، سنیل نرائن اور پیوش چاولہ کے خلاف بہترین لائن اور لینتھ میں گیندبازی کرتے ہوئے ممبئی کے بلے بازوں کو روکنا ہوگا۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ سے سست گیند بازوں کو مدد مل رہی ہے تو کولکاتا چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو کو بھی اتار سکتا ہے جنہیں خراب فارم کی وجہ سے گزشتہ کئی میچوں سےٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

کولکاتا کے بلے باز کرس لن اور شبھمان گل اچھے بلے باز ہیں جبکہ جارحانہ بلے باز آندرے رسل سے آج بھی اچھی ایک طوفانی اننگ کی امید ہوگی۔

ممبئی انڈینس اور کنگز الیون پنجاب کے خلاف بنائی گئی مسلسل نصف سنچری سے شبھمان گل کا اعتماد بڑھے گا انہی کی نصف سنچری کی بدولت کولکاتا پلے آف کی دوڑ میں اب بھی شامل ہے۔

لیکن کو کو آر کے بلے بازوں کے سامنے لستھ ملنگا اور جسپریت بمراہ نامی چیلینج ہوگا جنہوں نے تمام ٹیموں کو رن بنانے سے روک رکھا ہے۔

میچ رات آٹھ بجے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.