ETV Bharat / sports

آئی پی ایل فرنچائزز نے قرنطینہ اور جانچ کا عمل شروع کیا - کورونا وائرس سے چار بار جانچ کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ہفتے تک مکمل طور پر قرنطینہ میں رکھا جائے

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہونے سے قبل کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے وبا کے مدنظر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانچ اور قرنطینہ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ipl franchises begin quarantine and screening
آئی پی ایل فرنچائزز نے قرنطینہ اور جانچ کا عمل شروع کیا
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 9:48 PM IST

آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے اور ٹیمیں 20 اگست کے بعد ہی متحدہ عرب امارات روانہ ہوسکیں گی۔ ممبئی انڈینز نے اپنے کھلاڑیوں کو ایک ہوٹل میں قرنطین کرنا شروع کر دیا ہے اور کورونا وائرس کی باقاعدگی سے جانچ بھی کی جارہی ہے۔ قرنطینہ کی مدت پوری کرنے والے کھلاڑیوں کو نوی ممبئی میں تربیت دینے کی اجازت ہوگی۔

ipl franchises begin quarantine and screening
آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے

راجستھان رائلز نے اپنے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے عملے کو دبئی روانگی سے قبل اگلے دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ ایک اور فرنچائز نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے بھارتی کھلاڑیوں کو گھر میں ہی قرنطینہ کرنے کو کہا ہے۔

فرنچائز کے ایک ذرائع نے کہا کہ آؤٹ ڈور ٹریننگ ابھی کوئی سوال ہی نہیں ہے، ہم محتاط ہیں اور اس بار ایس او پی کے ضوابط کے بارے میں ہر چیز غیر یقینی ہے۔ ہم حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خدشات آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے سامنے رکھے ہیں۔ امید ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک سب کچھ واضح ہوجائے گا تاکہ ہم اپنے آگے کے منصوبوں کو حتمی شکل دے سکیں۔

فی الحال آئی پی ایل نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تربیت شروع کرنے سے قبل کھلاڑیوں اور معاون عملے کو کورونا وائرس سے چار بار جانچ کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ہفتے تک مکمل طور پر قرنطینہ میں رکھا جائے۔

ابھی تک آئی پی ایل کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور جانی بیئرسٹو کو سات روزہ لازمی قرنطینہ پر عمل کرنا پڑا تو وہ ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ رائل چیلنجرز کے کھلاڑی آرون فنچ اور معین علی کو بھی اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ یہ چاروں کھلاڑی انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 15 ستمبر کو آئی پی ایل شروع ہونے سے چار دن قبل ختم ہونے کے بعد براہ راست متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

ipl franchises begin quarantine and screening
آئی پی ایل فرنچائزز نے قرنطینہ اور جانچ کا عمل شروع کیا

ادھر آئی پی ایل نے بھی اشتہارات کی شوٹنگ اور کھلاڑیوں کی پروموشنل سرگرمیوں سے متعلق سخت قوانین جاری کر دیئے ہیں۔ اشتہاری شوٹ اور متحدہ عرب امارات روانگی کے مابین 10 دن کا فاصلہ رکھنا کھلاڑیوں کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے صرف پانچ ستارہ ہوٹل کے بال روم میں ہی اشتہار کی شوٹنگ کی جاسکتی ہے۔

چنئی سپر کنگز اگست کے دوسرے ہفتے متحدہ عرب امارات پہنچنے کے خواہاں ہیں لیکن اس منصوبے کو حتمی فہرست کے بغیر ملتوی کرنا پڑسکتا ہے۔ چنئی سپر کنگز نے اپنی ٹیم کے بھارتی کھلاڑیوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ قوانین کی حتمی فہرست آنے کے بعد چنئی پہنچنا شروع کر دیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز 21 یا 22 اگست تک ابوظبی پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کنگز الیون پنجاب متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل اپنی ٹیم کے بھارتی کھلاڑیوں کو ساتھ لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.