ETV Bharat / sports

ہرمن پریت کور کے پاس کپل دیو اور دھونی کی برابری کرنے کا موقع - ہرمن پریت کور کے پاس کپل دیو اوردھونی کی برابری کرنا سنہرا موقع

بھارتی خاتون ٹی -20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پريت کور کے پاس تجربہ کار کپتانوں کپل دیو اور مہندر سنگھ دھونی کے زمرے میں شامل ہونے کا شاندار موقع ہے۔

ہرمن پریت کور کے پاس کپل دیو اوردھونی کی برابری کرنا سنہرا موقع

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 7:43 PM IST

ہرمن پريت کور کی کپتانی میں بھارتی خاتون ٹیم آسٹریلیا میں چل رہے ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور ٹورنامنٹ کا خطابی مقابلہ اتوار کو بھارت اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہرمن پریت کور کے پاس کپل دیو اوردھونی کی برابری کرنا سنہرا موقع
ہرمن پریت کور کے پاس کپل دیو اوردھونی کی برابری کرنا سنہرا موقع

ہرمن پريت اگر اتوار کو میلبورن میں ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوتی ہیں تو وہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارت کی تیسری کپتان بن جائیں گی۔ کپل کی کپتانی میں بھارتی مرد ٹیم نے سال 1983 میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی بار عالمی اعزاز جیتا تھا۔

سال 2007 میں منعقد پہلے مرد ٹی -20 ورلڈ کپ میں دھونی کی کپتانی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ دھونی کی کپتانی میں ہی بھارت نے 2011 میں سری لنکا کو شکست دے کر 28 سال کے طویل وقفے کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔

بھارتی خاتون ٹیم 2005 میں جنوبی افریقہ کے سینچورین میں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے 98 رنز سے شکست سے دو چار ہو گئی تھی۔ اس وقت بھارت کی کپتان متالی راج تھیں۔

آسٹریلیا نے 50 اوور میں چار وکٹ پر 215 رن بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 117 رن پر سمٹ گئی تھی۔متالی کی ہی کپتانی میں بھارتی ٹیم 2017 میں انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی جہاں اسے انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ نے 50 اوور میں سات وکٹ پر 228 رن بنائے جبکہ بھارتی ٹیم سخت جدوجہد کرنے کے باوجود 48.4 اوور میں 219 رن پر سمٹ گئی تھی۔

ہرمن پريت کی موجودہ ٹورنامنٹ میں بیٹ کے لحاظ سے مایوس کن کارکردگی رہی ہے اور وہ چار میچوں میں 2،8،1 اور 15 رنز بنا پائی ہیں لیکن بھارتی ٹیم کو امید رہے گی کہ اس کی کپتان فائنل میں دھماکہ خیز بلے بازی کریں اور ٹیم کو چمپئن بنائیں ۔

بھارت پہلی بار خاتون ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ جو کام متالی 2005 اور 2017 میں نہیں کر پائی تھیں وہ کام ہرمن پريت کے پاس کر دکھانے کا موقع ہے۔

وراٹ کی کپتانی میں ہندستانی ٹیم گزشتہ سال ایک روزہ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہار گئی تھی جبکہ 2017 میں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اسے پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فی الحال هرمنپريت نئی تاریخ بنانے کی دہلیز پر ہیں اور ہندستانی کرکٹ شائقین کو توقع رہے گی کہ هرمنپريت کی کپتانی میں خاتون ٹیم تاریخ رقم کرے ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.