ETV Bharat / sports

مسلسل دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم پر جرمانہ - بھارتی ٹیم پر جرمانہ

بھارتی کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20میچ میں سست اوور ریٹ کے لیے 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارتی کرکٹ ٹیم
author img

By

Published : Feb 3, 2020, 10:54 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:57 AM IST

نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز پر 0-5 سے تاریخی جیت درج کرنے والی بھارتی ٹیم کی خوشی اس وقت ماند پڑ گئی جب آخری میچ میں ایک مرتبہ پھر سے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم پر مسلسل دوسرے میچ میں اس طرح کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، بھارتی ٹیم پر چوتھے میچ میں بھی سست اوور ریٹ کے لیے فیس کا 40 فیصدجرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

آخری میچ میں بھارت مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہ گیا تھا جس کی وجہ سے اس پر 20 فیصد جرمانہ لگایا ہے۔

اس سیریز میں یہ دوسرا موقع ہے جب بھارتی ٹیم پر سست اوور ریٹ پر جرمانہ لگایا گیا ہے، اس سے قبل ویلنگٹن ٹی 20مقابلے میں بھی جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

میچ ریفری کرس براڈ نے سست اوور ریٹ پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے سیکشن 2.22 کے تحت جرمانہ لگایا ہے جس کے مطابق ہر سست اوور پر میچ فیس کا20 فیصد جرمانہ لگایا جاتا ہے، میدانی امپائر کرس براؤن، شان ہیگ اور تیسرے امپائر ایشلے مہروترا نے ٹیم انڈیا پر جرمانہ لگایا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.