میزبان نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور کیوی گیند بازوں نے اپنے کپتان کے فیصلے کو درست ٹھہراتے ہوئے بھارت سے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو سستے میں سمیٹ کر بھارتی ٹیم کو بحران میں ڈال دیا۔
بھارت کی جانب سے پرتھوی شاہ اور مینک اگروال نے اننگ کی شروعات کی لیکن ایک برس بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے پرتھوی شاہ محض 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔
اس کے بعد تجربہ کار بلے باز چیتیشور پجارا کریز پر آئے لیکن وہ بھی 11 رنز بنا کر جیمنسن کا شکار بنے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی بھی زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک سکے اور 2 رنز جبکہ ہنوما وہاری 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فی الحال نائب کپتان اجنکیا رہانے کریز پر 38 رنز بنا کر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بھی 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمنسن سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹیم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔