ETV Bharat / sports

بھارت کو 287 رنز کا ہدف - india vs australia 3rd ODI

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تین یکروزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بنگلور میں کھیلا جا رہا ہے جس میں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لئے ہیں۔

بھارت
بھارت
author img

By

Published : Jan 19, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Jan 19, 2020, 5:30 PM IST

آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری اور مرنس لابیوشین کی نصف سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا کر بھارت کو 287 رنز کا ہدف دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مہمان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب بھارت نے اس دونوں سلامی بلے بازوں کو جلد ہی پویلین کی راہ دکھادی۔

پہلے میچ میں شاندار سنچری بنانے والے دونوں سلامی بلے باز اس میچ میں بھی کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور سستے میں آؤٹ ہوگئے، ڈیوڈ وارنر نے 3 رنز جبکہ ارون فنچ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد لابیوشین اور اسٹیو اسمتھ نے اننگ کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے 127 رنز کی شاندار پارٹنرشپ نبھائی۔

لابیوشین نے اس میچ میں اپنے یکروزہ کریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 54 رنز بنائے اور رویندر جڈیجہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے اس کے بعد مشیل اسٹارک، الیکس کیری اشٹن ٹرنر اور اشٹن ایگر جلدی جلدی آؤٹ ہوگئے لیکن اسمتھ نے ایک جانب سے ٹیم کو سنبھالے رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اسٹیو اسمتھ نے 132 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 131 رنز بنائے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھارت کی جانب سے محمد سمیع سب سے کامیاب گیبد باز رہے انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ رویندر جڈیجہ نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس کے علاوہ نودیپ سینی اور کلدیپ یادو کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jan 19, 2020, 5:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.