آسٹریلیا نے کپتان میتھیو ویڈ کے 58 اور اسٹیو اسمتھ کے 46 رنوں کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ بھارت نے 19.04 اوور میں چار وکٹ پر 195 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔ پانڈیا نے بھارت کے لیے فاتحانہ چھکا لگایا۔ قبل ازیں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آرون فنچ کو آرام دیے جانے کے سبب اس میچ میں کپتانی سنبھالنے والے ویڈ نے 32 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔
گلین میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن، موئیسِس ہینرِکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کے ساتھ 26 رن اور مارکس اسٹوئینِس سے سات گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے نابعد 16 رنوں کی حصہ داری کی۔ بھارت کی جانب سے تیز گیندباز ٹی نٹراجن نے چار اوور میں محض 20 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔
بھارت نے اس جیت سے سڈنی میں مسلسل تین ونڈے میں شکست کا سلسلہ توڑ دیا۔ بھارت نے اس دورے میں سڈنی میں پہلے دو ون ڈے گنوائے تھے اور 2018-19 کے آسٹریلیا دورے میں بھی سڈنی میں ون ڈے گنوایا تھا لیکن سڈنی میں دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں ہدف بڑا ہونے کے باجود جیت حاصل کی۔ بھارت کی اس دورے میں یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔ بھارت نے قبل ازیں کینبرا میں تیسرا ون ڈے اور پہلا ٹی۔20 میچ جیتا تھا۔
مضبوط ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت نے 56 رن کی شاندار اور تیز شروعات کی۔ لوکیش راہل اور شیکھر دھون نے پاور پلے میں کافی تیز بلے بازی کی۔ راہل نے 22 گیندوں پر 30 رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ راہل کو انڈریو نے آؤٹ کیا۔ شیکھر نے پھر کپتان کوہلی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 39 رن جوڑے۔ شیکھر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شیکھر نے 36 گیندوں پر 52 رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سنجو سیمسن نے 10 گیندوں پر 15 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
وراٹ چوتھے بلے باز کے بطور 149 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ سیمسن کو مشیل سویپسن نے اور وراٹ کو نیڈیل سیمس نے آؤٹ کیا۔ ہاردک پانڈیا نے اس کے بعد محاذ سنبھالا اور آسٹریلیا پر کاؤنٹر اٹیک کیا۔ ہندوستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رن چاہیے تھے اور پانڈیا نے چار گیندوں میں معاملہ نمٹا دیا۔ پانڈیا نے دوسری اوور کی چوتھی گیند پر چھکا مار کر ختم کر دیا۔
پانڈیا نے محض 22 گیندوں پر نابعد 42 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پانڈیا کو پلیئر آف دی میچ کا خطاب ملا۔ شریس ایئر پانچ گیندوں میں ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے 12 رن بنا کر نابعد رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈینیل سیمس، اینڈریو ٹائی، مشیل سویپسن اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ لیا۔
آسٹریالیائی ٹیم کو ویڈ نے اچھی شروعات دلائی اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 58 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ ویڈ نے سلامی بلے باز ڈی آر سی شارٹ کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لیے 47 رن کی شراکت داری کی۔ حالانکہ نٹراجن نے شریس ایئر کے ہاتھوں کیچ کروا کر آر سی کی پاری ختم کر دی۔ آرسی نے نو گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے نو رن بنائے۔
پہلا جھٹکا لگنے کے بعد اسمتھ نے ویڈ کے ساتھ مل کر پاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ ویڈ نے واشنگٹن سندر کی گیند پر بھارتی کپتان وراٹ کی جانب آسان کیچ دے دیا لیکن وراٹ دو کوششوں کے باوجود کیچ لینے سے چوک گئے۔ تب تک ویڈ سنگل لینے کے فراق میں کریز سے باہر نکلے آئے۔ وراٹ نے گیند سنبھال کر وکٹ کیپر لوکیش راہل کو تھرو کیا اور راہل نے ویڈ کو رن آؤٹ کر دیا۔
اس کے بعد کریز پر آل راؤنڈر گلین میکسویل اترے اور انہوں نے شانداری بلے بازی کی۔ شاردل ٹھاکر نے واشنگٹن سندر کے ہاتھوں کیچ کرواکر میکسویل کی پاری ختم کر دی۔ میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔ اسمتھ حالانکہ اپنی پاری کو آگے بڑھاتے رہے لیکن نصف سنچری پوری کرنے سے پہلے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرواکر انھیں پویلین بھیج دیا۔ اسمتھ نے 38 گیندوں میں 46 رن کی اپنی پاری میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔
مزید پڑھیں:
ٹی۔20 سیریز: بھارت کی دوسرے میچ میں شاندار جیت
آسٹریلیا کی پاری میں موئیسس ہینرکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 26 رن بنائے جبکہ مارکس اسٹوینِس سات گیندوں میں ایک چھکے کی بدولت 16 اور ڈینیل سَیمس تین گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے آٹھ رن بنا کر نابعد رہے۔بھارت کی جانب سے نٹراجن نے چار اوور میں 20 رن دے کر دو وکٹ، شاردل نے چار اوور میں 48 رن اور واشنگنٹن چار اوور میں 35 رن دے کر خالی ہاتھ رہے۔